Live Updates

پی ٹی آئی کے اراکین پارلیمنٹ میں اجنبی ہیں ، سپیکر کی رولنگ آئین سے متصادم اور ان کا یو ٹرن سمجھ سے بالاترہے،حرمین شریفین کا تحفظ ہمارا عقیدہ ہے ،جوڈیشل کمیشن کا وجود خود متنازعہ ہے

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی اعظم ہوتی کی وفات پر تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو

جمعہ 17 اپریل 2015 22:58

مردان (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17اپریل۔2015ء ) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہاہے کہ پی ٹی آئی کے اراکین پارلیمنٹ میں اجنبی ہیں اور سپیکر کا رولنگ آئین سے متصادم ہے ،حرمین شرفین کا تحفظ ہمارا عقیدہ ہے ،جوڈیشل کمیشن کا وجود خود متنازعہ ہے۔ وہ جمعہ کو یہاں سینیٹر اعظم خان ہوتی کے وفات پر فاتحہ خوانی اور امیرحیدرخان ہوتی سے تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔

(جاری ہے)

مولانا فضل الرحمان کا کہناتھاکہ ہمارے اراکین نے الگ الگ پی ٹی آئی کے استعفوں اورغیر حاضری کے حوالے سے تحاریک پیش کی ہیں جوقومی اسمبلی کے ریکارڈ پر ہیں ان کاکہناتھاکہ سپیکر کا رولنگ غیر آئینی ہے ااور سپیکر نے جس طریقے سے یو ٹرن لیا ہے وہ سمجھ سے بالاترہے جے یو آئی کے سربراہ کاکہناتھاکہ سپیکر کے اقدام سے آئین بھی پائما ل ہو اور اصول بھی جوڈیشل کمیشن کے حوالے سے مولانا فضل الرحمان کا کہناتھاکہ اس کا وجود خود متنازعہ ہے پاکستان بار کونسل اور سپریم کورٹ بار کونسل نے اس کے وجود کو آئین سے متصادم کہاہے جمہوریت کی تمام باتیں عدالتوں میں نہیں لی جاتی کچھ باتیں عوامی پلیٹ فارم پر پیش کی جاتی ہیں انہوں نے یمن کے حوالے سے کہاکہ جے یو آئی کا ایک وفد یمن کے دورے پر ہے اور حالات کا جائزہ لے رہاہے انہوں نے کہاکہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی تعلقات ہیں جوہردور میں ہر آزمائش پر پورے اترے ہیں اگر سعودی عرب غیر محفوظ ہوجاتاہے تواس کے تحفظ کے لئے ہر اقدام اٹھائیں گے حرمین شریف کا تحفظ ہمارا عقید ہ ہے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات