چینی صدر کے دورہ پاکستان سے پاک چین دوستی کے نئے دور کا آغاز ہوگا ،دوست ملک کے تعاون سے توانائی کی کمی کے مسئلے پرقابو پائیں گے، توانائی منصوبوں کی تکمیل سے ملک کی صنعت کیلئے بجلی دستیاب ہوگی،دہشتگردی کے خاتمے کیلئے نیشنل ایکشن پلان پر عملدر آمد کے مثبت نتائج برآمد ہورہے ہیں

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق سے ملاقات کے دوران گفتگو

جمعہ 17 اپریل 2015 22:58

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17اپریل۔2015ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہاہے کہ چین کے صدر کے دورہ پاکستان سے پاک چین دوستی کے نئے دور کا آغاز ہوگا ،دوست ملک چین کے تعاون سے توانائی کی کمی کے مسئلے پرقابو پائیں گے، توانائی منصوبوں کی تکمیل سے ملک کی صنعت کیلئے بجلی دستیاب ہوگی،دہشت گردی کے خاتمے کیلئے نیشنل ایکشن پلان پر عملدر آمد کے مثبت نتائج برآمد ہورہے ہیں۔

وہ جمعہ کویہاں وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے ملاقات کی۔اس موقع پر وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت دہشت گردی،غربت اور توانائی بحران سے نمٹنے کیلئے موثر حکمت عملی پر عمل پیرا ہے۔ توانائی کے منصوبوں پر تیزرفتاری سے کام جاری ہے۔

(جاری ہے)

سال2017ء کے آخر تک توانائی کے متعدد منصوبوں سے بجلی کا حصول شروع ہوجائے گا۔

چین کے صدر کے دورہ پاکستان سے پاک چین دوستی کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔دوست ملک چین کے تعاون سے توانائی کی کمی کے مسئلے پرقابو پائیں گے۔انہوں نے کہا کہ توانائی منصوبوں کی تکمیل سے ملک کی صنعت کیلئے بجلی دستیاب ہوگی۔دہشت گردی کے خاتمے کیلئے نیشنل ایکشن پلان پر عملدر آمد کے مثبت نتائج برآمد ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کیلئے تیزی سے اقدامات کیے گئے ہیں۔پنجاب میں معاشی،تجارتی اورسماجی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے ٹھوس لائحہ عمل اختیار کیا گیا ہے ۔