فرنٹیئرکوربلوچستان کا چمن میں سرچ آپریشن، بارود سے بھری گاڑی پکڑی گئی،02دہشتگردگرفتار

03خودکش جیکٹس اور1200کلوگرام دھماکہ خیزمواد برآمد

جمعہ 17 اپریل 2015 22:51

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17اپریل۔2015ء)فرنٹیئرکوربلوچستان کا چمن کے علاقے روغانی میں سرچ آپریشن،کارروائی کے دوران بارود سے بھری گاڑی پکڑی گئی،02دہشتگردگرفتار،03خودکش جیکٹس اور1200کلوگرام دھماکہ خیزمواد برآمد کرلیاگیاایف سی ترجمان کے جاری کردہ بیان کے مطابق فرنٹیئرکوربلوچستان نے سرحدی علاقے چمن کے علاقے روغانی میں خفیہ اطلاع پر سرچ آپریشن کرتے ہوئے بارود سے بھری گاڑی کوپکڑلیا۔

کارروائی کے دوران 02 دہشتگرد موقع پر گرفتار، جبکہ گاڑی سے 03خود کش جیکٹس اور1200کلوگرام دھماکہ خیزمواد برآمد کرلیاگیا۔واضح رہے کہ دہشتگردمذکورہ خود کش جیکٹس اور دھماکہ خیزموادچمن اورکوئٹہ کے نواحی علاقوں میں دہشتگردی کی بڑی کارروائی میں استعمال کرنا چاہتے تھے جسے فرنٹیئرکورنے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنادیا۔

(جاری ہے)

گرفتار دہشتگردوں سے تفتیش جارہی ہے۔

اس سے قبل حساس اداروں کی نشاندہی پر فرنٹےئر کور بلوچستان نے صوبے کے مختلف علاقوں میں کامیاب ٹارگٹڈ آپریشن کرتے ہوئے بڑی مقدار میں دھماکوں میں استعمال ہونے والاموادبرآمد کیا،جن میں سینکڑوں من بارود ،ریموٹ کنٹرول بم میں استعمال ہونے والے ریموٹ ڈیٹونیٹرز ،پرائما کارڈزاور مختلف اقسام کے سوئچز بھی شامل تھے جوکہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں تخریبی کارروائیوں میں استعمال کرنے کیلئے ہمسایہ ملک سے پاکستان میں منتقل کیاگیاتھا۔

مصدقہ اطلاعات کے مطابق بلوچستان میں شرپسندوں کو غیرملکی ایجنسیوں کی حمایت حاصل ہے جوکہ درپردہ نادیدہ قوتوں کے ساتھ مل کر پاکستان اور بالخصوص بلوچستان میں شورش پیدا کرکے بلوچستان اورپاکستان کو غیر مستحکم کرنا چاہتے ہیں اور اس مقصد کیلئے شر پسندوں کو اسلحہ و گولہ بارود ،تربیت اور مالی و سائل بھی فراہم کررہے ہیں۔آئی جی ایف سیمیجرجنرل شیرافگننے ایف سی کی بروقت اورکامیاب کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ملک خصوصاً صوبہ بلوچستان ایک نازک دور سے گزر رہاہے اور ہمارے ملک دشمنوں کی کوشش ہے کہ یہاں امن اور سکون نہ ہوہمیں مل کراتفاق اور اتحاد سے اس سازش کو ناکام بنانا ہے۔

انہوں نے کہاکہ امن ومان کی بحالی کیلئے دہشتگردوں اورجرائم پیشہ افرادکیخلاف صوبے میں ٹارگٹڈسرچ آپریشن جاری رہے گا۔