مریکی سفیر نے پی این سی اے میں دوسرے سالانہ میوزک میلہ کاافتتاح کیا

موسیقی کی 25 مختلف اقسام کے مظاہرے ہوں گے

جمعہ 17 اپریل 2015 22:51

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17اپریل۔2015ء) امریکی سفیررچرڈاولسن نے پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس(پی این سی اے )میں دوسرے سالانہ میوزک میلہ کاافتتاح کیا،تین روزہ میلہ کاانعقادامریکی سفارتخانہ اورفاوٴنڈیشن آف آرٹس کلچراینڈایجوکیشن کے تعاون سے کیاگیا۔اس میں موسیقی کی 25 مختلف اقسام کے مظاہرے ہوں گے ،میلے میں پاکستان بھرسے موسیقی کے ہزاروں شائقین بین الاقوامی مقررین اورفنکارحصہ لیں گے ۔

امریکی سفیررچرڈاولسن نے اپنے خطاب کے دوران کہاکہ موسیقی میں ایسی خصوصی طاقت ہوتی ہے جوزبان جغرافیہ اورثقافت سے قطع نظررکاوٹوں کودورکرتی ہے ۔یہ تقریب گزشتہ برس زبردست پذیرائی حاصل کرنے والے میوزک میلے اورثقافتی پروگراموں کاتسلسل ہے جن کااہتمام امریکی سفارتخانے اوراس کے پاکستانی امریکی شراکتداروں نے کیاتھا۔

(جاری ہے)

امریکی گٹارنوازمارکس میلرنے عالمی جازمیلے سے ویڈیوپیغام کے ذریعے خطاب کیا۔

انہوں نے بتایاکہ جازایک ایساامریکی فن ہے جس نے اپنی جدت کی بدولت پاکستان سمیت دنیابھرکے ممالک میں اپنامقام بنالیاہے ۔اس سال جونمایاں پاکستانی فنکاراس میلے میں فن کامظاہرہ کریں گے ان میں حدیقہ کیانی ،فیض علی قوال ،استادشفقت علی خان ،کوون ،سیکچراوربہت دوسرے شامل ہیں ۔میوزک میلہ2015میں براہ راست فن کے مظاہرے کے علاوہ پاکستانی میوزک انڈسٹری کی ضرورت کوپوراکرنے کیلئے ورکشاپس اورماسٹرکلاسزشامل ہوں گی ۔

اس پروگرام میں موسیقی کے کامیاب پروگراموں کی جیساکہ نیشنل اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس اورنسکیفے بیسمنٹ کی پریزنٹیشن اورماسٹرکلاسزبھی شامل ہیں ۔امریکی سفارتخانہ پاکستانی موسیقاروں کی اعانت کیلئے ہرسال مختلف پروگرامزکاانعقادکرتاہے ،امسال اس نے آسٹن ،ٹیکساس میں منعقدہ ساوٴتھ بائی ساوٴتھ ویسٹ میوزک فیسٹیول میں پاکستانی موسیقی کی اولین نمائش اوربین الاقوامی ہم آہنگی کواجاگرکی غرض سے نئی موسیقی ترتیب دینے اوراسے مل کرگانے کیلئے پاکستانی اوربھارتی فنکاروں کے اشتراک سے دوستی میوزک پراجیکٹ کیلئے اعانت فراہم کی#/s#۔(یاسرعباسی)

متعلقہ عنوان :