الطاف حسین نے ایک مرتبہ پھر ایم کیو ایم کی قیادت چھوڑنے کا اعلان کردیا

muhammad ali محمد علی جمعہ 17 اپریل 2015 22:47

الطاف حسین نے ایک مرتبہ پھر ایم کیو ایم کی قیادت چھوڑنے کا اعلان کردیا
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 17 اپریل 2015 ء) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے ایک بار پھر پارٹی قیادت چھوڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق جناح گراوَنڈ میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی سے شدید ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے پارٹی قیادت سے دستبردار ہونے کا اعلان کر دیا جس پر گراوَنڈ میں موجود کارکنان نے الطاف حسین کو منانے کی کوشش کی۔

(جاری ہے)

الطاف حسین کے قیادت چھوڑنے کے اعلان کے بعد پارٹی کارکنوں کی بڑی تعداد جناح گراوَنڈ الطاف حسین کو منانے کیلئے پہنچ گئی ہے اور منانے کی کوشش میں مصروف ہیں۔