سینٹر اعظم خان ہوتی کی رسم قل ادا کردی گئی  سیاسی ومذہبی جماعتوں کے قائدین کی شرکت

اعظم ہوتی کے وفات سے پختون ایک نڈر لیڈر سے محروم ہوگئے ہیں اشرف غنی کا امیر حیدر ہوتی کو ٹیلیفون

جمعہ 17 اپریل 2015 22:37

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17اپریل۔2015ء)اے این پی کے مرکزی رہنما سینٹر اعظم خان ہوتی کی رسم قل ادا کردی گئی رسم قل میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سمیت مختلف سیا سی مذہبی جما عتو ں کے قا ئدین قومی و صوبا ئی وزراء ،سینیٹروں اور دیگر اعلی حکا م نے بڑی تعداد میں شرکت کی سابق وزیر اعلیٰ امیر حیدر خان ہو تی سے تعزیت کر نے والوں میں جمیعت علما ئے اسلام (ف )کے امیر مو لانا فضل الرحما ن ،وزیر اعلیٰ خیبر پختو نخوا پر ویز خٹک ، جنرل احسان الحق (ر)،سینیٹر الیا س بلو ر، سینیٹر عبدالنبی بنگش ،سینیٹر فر حت اللہ با بر، سابق چیر مین سینٹ وسیم سجا د ، سابق رکن قومی اسمبلی نوابزادہ خوا جہ محمد خان ہو تی ،سینئر صحا فی رحیم اللہ یو سفزئی کے علا وہ صوبہ بھر کے صحا فیو ں ،قومی و صو با ئی وزیر وں اور دیگر اعلیٰ حکا م شامل تھے ۔

(جاری ہے)

جنہو ں نے سینیٹر اعظم خان ہو تی کے وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہا ر کر تے ہو ئے ان کے ایصا ل ثواب کیلئے فا تحہ خوانی کی ۔ دریں اثناء افغان صدر اشرف غنی نے امیر حیدرخان ہوتی سے فون پر تعزیت کی اورا عظم ہوتی کے وفات پر گہرے دکھ درد کا اظہا رکرتے ہوئے کہاکہ اعظم ہوتی کے وفات سے پختون ایک نڈر لیڈر سے محروم ہوگئے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ مرحوم سینیٹر نے اپنی تمام زندگی جمہوریت اورپختون قوم کے حقوق کے لئے وقف کررکھی تھی جیلوں اور جلاوطنی کی صعوبتیں برداشت کیں اشرف غنی نے کہاکہ اعظم ہوتی کے وفات پر پوری افغان قوم ہوتی خاندان کے غم میں برابرکی شریک ہے ۔

افعانستان کے پاکستان میں سفیر جانان موسیٰ زئی نے بھی امیرحیدرہوتی کو فون کر کے ان سے والد کے وفات پر تعزیت کااظہار کیا ۔