Live Updates

جوڈیشل کمیشن آئین سے متصادم ہے ، پارلیمنٹ میں مستعفی افراد بیٹھے ہیں، ان کے خلاف کارروائی کے بعد دھاندلی بارے سوچاجائے ،عمران خان نے کنٹینرپرچڑھ کر کئی بار پارلیمنٹ کو گالی دی، انکی پارلیمنٹ میں واپسی غیرآئینی ہے

جمعیت علماء اسلام (ف)کے سربراہ مولانافضل الرحمن اتمانزئی قبائل کے جرگے میں شرکت کے بعد پریس کانفرنس

جمعہ 17 اپریل 2015 22:34

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17اپریل۔2015ء ) جمعیت علماء اسلام (ف)کے سربراہ مولانافضل الرحمن نے کہاہے کہ دھاندلی کی تحقیقات تشکیل کردہ جوڈیشل کمیشن آئین سے متصادم ہے جس کا اقرارسپریم کورٹ بارایسوسی ایشن نے بھی کیاہے پارلیمنٹ میں رکنیت سے مستعفی ہونیوالے افراد بیٹھے ہیں پہلے ان کے خلاف کارروائی کی جائے اس کے بعد دھاندلی کے بارے میں سوچیں۔

عمران خان نے کنٹینرپرچڑھ کر کئی بار پارلیمنٹ کو گالی دی ہے اس لئے انکی پارلیمنٹ میں واپسی غیرآئینی ہے۔وہ جمعہ کے روز شمالی وزیرستان کے اتمانزئی قبائل کے جرگے کے بعد پریس کانفرنس کررہے تھے۔ا نہوں نے کہا کہ شمالی وزیرستان کوکلیئرقراردینے کی باتوں میں کوئی حقیقت نہیں اس وقت شمالی وزیرستان کے دس لاکھ افراد خیموں میں مہاجرین کی طرزندگی گزاررہے ہیں اور انہیں شدیدمشکلات کاسامناہے آیء ڈی پیز کے مسائل کے حوالے سے متعددبار وعدے کئے تاہم ان وعدوں کو عملی جامہ نہیں پہنایاجاسکاشمالی وزیرستان سمیت فاٹاکے تمام قبائل محب وطن ہیں اورانہیں پاکستان سے وفاداری کی سزادی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

حکومت آٹھ دس خاندانوں کو کیمروں کے سامنے لاکر انہیں رخصت کرکے عوام کو گمراہ کررہی ہے جب کہ حقیقت میں وزیرستان کاکوئی علاقہ کلیئرنہیں آئی ڈی پیز کے مسائل اور ان کی واپسی کے حوالے سے آئندہ دوہفتوں میں قبائلی بڑے جرگے کو بلائینگے جس میں خیبرپختونخوا کے پختون لیڈرشپ آفتاب شیرپاؤ،اسفندیارولی خان اورسراج الحق سمیت دیگرشامل ہونگے اوران سے مشاورت کے بعد فیصلہ کرینگے انہوں نے کہاکہ قبائلی جرگے کاوزیراعظم کے ساتھ اجلاس منعقد کرایاتھا جس میں وزیراعظم نے وعدہ کیاتھاکہ وہ عسکری قیادت سے متاثرین کی واپسی پر مشاورت کرینگے تاہم اس میں کوئی پیشرفت نہیں ہوئی ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :