لاہور سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز تیزی کا رجحان رہا

ایل ایس ای25انڈیکس47.09پوائنٹس کے اضافہ کے ساتھ5628.90بندہوا

جمعہ 17 اپریل 2015 22:33

لاہو ر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17اپریل۔2015ء ) لاہور سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز تیزی کا رجحان رہا ۔ایل ایس ای25انڈیکس47.09پوائنٹس کے اضافہ کے ساتھ5628.90بندہوا۔مجموعی طور پر92کمپنیوں کے حصص میں کاروبارہوا۔20 کمپنیوں کے حصص میں اضافہ۔ 11کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ61کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا۔ مارکیٹ میں کل14 لاکھ13ہزار 500حصص کا کاروبار ہو ا ۔

(جاری ہے)

مارکیٹ میں جن کمپنیوں کے سودے سرفہرست رہے ان میں بنک آف پنجاب لمیٹڈ3لاکھ29ہزار 500حصص۔سدرن الیکٹرک پاور کمپنی لمیٹڈ2 لاکھ14ہزارحصص۔جاپان پاور جنریشن لمیٹڈکے1 لاکھ51ہزارحصص فروخت ہوئے۔ سب سے زیادہ اضافہ اینگرو کارپوریشن لمیٹڈ کے حصص میں ہوا جس کی قیمت7.44روپے بڑھ گئی ۔ سب سے زیادہ کمی ماڑی پٹرولیئم کمپنی لمیٹڈکے حصص میں ہوئی جس کی قیمت3.20روپے کم ہو گئی۔