رواں مالی سال کے 9 ماہ کے دوران تجارتی خسارہ 17 ارب 25 کروڑ ڈالر ، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ایک ارب 38 کروڑ ڈالر یعنی جی ڈی پی کا 0.7 فیصد رہا

جمعہ 17 اپریل 2015 22:32

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17اپریل۔2015ء) رواں مالی سال کے 9 ماہ (جولائی تا مارچ) کے دوران تجارتی خسارہ 17 ارب 25 کروڑ ڈالر جبکہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ایک ارب 38 کروڑ ڈالر یعنی جی ڈی پی کا 0.7 فیصد رہا ‘ برآمدات میں 3.3 فیصد جبکہ درآمدات میں 1.1 فیصد کمی آئی۔ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں تجارتی خسارہ 17 ارب 47 کروڑ ڈالر جبکہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ جی ڈی پی کا 1.5 فیصد رہا تھا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو اسٹیٹ بنک آف پاکستان کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق مالی دسال 2014-15ء کے 9 ماہ (جولائی تا مارچ) کے دوران کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ایک ارب 45 کروڑ 60 لاکھ ڈالر رہا جو کہ جی ڈی پی کا 0.7 فیصد بنتا ہے اس کے برعکس گزشتہ مالی سال کے دوران اسی عرصہ کے دوران تجارتی خسارہ جی ڈی پی کا 1.5 فیصد یعنی 2 ارب 69 کروڑ 20 لاکھ ڈالر تھا۔ جولائی 2014 تا مارچ 2015ء کے دوران برآمدات کا کل حجم 23 ارب 21 کروڑ 70 لاکھ ڈالر جبکہ درآمدات کا حجم 40 ارب 47 کروڑ 20 لاکھ ڈالر رہا۔

یوں پاکستان کو رواں مالی سال کے 9 ماہ کے دوران 17 ارب 25 کروڑ 50 لاکھ ڈالر تجارتی خسارے کا سامنا کرنا پڑا جبکہ اس دوران ملکی برآمدات 3.3فیصد درآمدات میں 1.1 فیصد کمی آئی۔ واضح رہے کہ گزشتہ مالی سال کے اس عرصہ میں تجارتی خسارہ 17 ارب 47 کروڑ 40 لاکھ ڈالر رہا تھا

متعلقہ عنوان :