بینکوں کی آپریٹنگ کارکردگی میں نمایاں بہتری ،قبل از ٹیکس منافع بڑھ کر 247ارب روپے تک پہنچ گیا

خالص سودی مارجن 3.9سے بڑھ کر 4.4،اثاثوں پر منافع 1.6سے بڑھ کر 2.2فیصد ہوگیا ‘ بینکاری نظام کاسہ ماہی جائزہ

جمعہ 17 اپریل 2015 22:32

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17اپریل۔2015ء)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے 31دسمبر 2014ء کو ختم ہونے والی سہ ماہی کے لیے بینکاری نظام کا سہ ماہی جائزہ جاری کر دیا ہے جس کے تحت بینکوں کی کارکردگی میں نمایاں بہتری آئی ہے۔

(جاری ہے)

جائزے میں کہا گیا ہے کہ بینکوں کی آپریٹنگ کارکردگی میں نمایاں بہتری دیکھی گئی 2014ء کے دوران قبل از ٹیکس منافع بڑھ کر 52فیصد ہوگیا ہے جو 247ارب روپے تک پہنچ گیا۔خالص سودی مارجن 2014ء میں بڑھ کر 4.4فیصد ہوگیا ہے جو 2013ء میں 3.9فیصد تھا۔ اثاثوں پر منافع دسمبر 2014ء میں بڑھ کر 2.2فیصد ہوگیا ہے جو2013ء میں 1.6فیصد تھا۔