فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس میں تمام ممبران کے ساتھ یکساں سلوک کیاجارہاہے ،جنرل سیکرٹری یونائیٹڈ بزنس گروپ

حقیقی تاجروں اور ایسوسی ایشنز،چیمبرز کی جانب سے دی جانیوالی بجٹ تجاویزات کو فیڈریشن کی بجٹ تجاویزات کاحصہ بنایا جارہا ہے، زبیرطفیل

جمعہ 17 اپریل 2015 22:27

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17اپریل۔2015ء) یونائیٹڈ بزنس گروپ کے سیکریٹری جنرل زبیر طفیل نے کہا ہے کہ فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس میں تمام ممبران کے ساتھ یکساں سلوک کیاجارہاہے اور حقیقی تاجروں اور ایسوسی ایشنز،چیمبرز کی جانب سے دی جانے والیے بجٹ تجاویزات کو فیڈریشن کی بجٹ تجاویزات کاحصہ بنایا جارہا ہے یہ بات انہوں نے گزشتہ روز کہی ۔

انہوں نے کہا کہ فیڈریشن آف پاکستان میں یونائیٹڈ بزنس گروپ کی کامیابی تاجروصنعتکاربرادری کی جانب سے اعتماد کا ووٹ دینے کے باعث ہوئی ہے لہذا یہ کہنا غلط ہے کہ فیڈریشن آف پاکستان میں مخالف گروپ کااستحصال کیا جارہاہے اور انکو نظراندازکیاجارہا ہے جسکی زندہ مثال وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی آمد کے موقع پر مخالف بزنس مین پینل کے سربراہ طارق سعید کی فیڈریشن آف پاکستان میں موجودگی تھی اور یونائیٹڈ بزنس گروپ کے سرپرست ایس ایم منیر کے ہمراہ طار ق سعید بھی موجودتھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مخالف گروپ کے چاہیے کہ وہ موجودہ حالات میں تنقید کرنے کی بجائے ملکی معیشت کی بحالی کا سال 2015 قراردینے کے لیے فیڈریشن آف پاکستان کے صدر میاں محمد ادریس کی جانب سے کوششوں میں ان کا ساتھ دے اور تعمیری سرگرمیوں کو فروغ دے تاکہ تاجربرادری کے مابین اتحاد کی فضاء قائم رہے اورمثبت اندازمیں کام کو مزید آگے بڑھایا جائے ۔

متعلقہ عنوان :