جسٹس اعجاز چوہدری کی اہلیہ کے انتقال پر راجہ ناصر عباس کا اظہار تعزیت

جمعہ 17 اپریل 2015 22:27

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17اپریل۔2015ء)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی جنرل سیکریٹری علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے سپریم کورٹ کے جسٹس اعجاز چوہدری کی اہلیہ کے انتقال پر دلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے لواحقین کے لیے ایک ناقابل برداشت صدمہ قرار دیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مرحومہ کا انتقال اہل خانہ کے لیے ایک ناقابل تلافی نقصان ہے۔انہوں نے جسٹس اعجاز چوہدری سے تعزیت کرتے ہوئے پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔