حلقہ پی بی 5سے رکن اسمبلی نے مختلف علاقوں میں تعمیراتی کا سنگ بنیاد رکھا

حلقے کے عوام کے مسائل کو حل کرنے کیلئے اقدامات کئے ہیں، ایک تباہ حال حکومت ورثے میں ملی، نصراللہ خان زیرے

جمعہ 17 اپریل 2015 22:17

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17اپریل۔2015ء ) پشتونخوامیپ کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری حلقہ پی بی 5سے رکن صوبائی اسمبلی نصراللہ خان زیرے نے اپنے حلقے کے مختلف علاقوں سریاب مل ،سبزل روڈ مسلم آباد ، غوث آباد ، خلجی کالونی ،کاکڑ چوک ، بڑیچ آباد میں مختلف نئے واٹر سپلائی سکیمات،سڑکوں کے افتتاح اور سکو ل اوربیسک ہیلتھ یونٹس کے تعمیراتی کام کا سنگ بنیاد بھی رکھا۔

انہوں نے سریاب ملز میں واٹر سپلائی سکیم ، مسلم آباد سبزل روڈ پرواٹر سپلائی سکیم ، غوث آباد میں واٹر سپلائی سکیم ، خلجی کالونی کاکڑ چوک پرواٹر سپلائی سکیم اور سڑک کے افتتاح ، بڑیچ آباد موسیٰ کالونی میں گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول اور سریاب فقیر آباد میں بیسک ہیلتھ یونٹ کے تعمیراتی کام کا سنگ بنیاد رکھا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر عوامی اجتماعات کا انعقاد بھی کیا گیا ۔

جس میں پارٹی کارکنوں ، علاقائی معتبرین اور عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔اس موقع پرحلقے کے عوام نے رکن صوبائی اسمبلی نصراللہ خان زیرے کی جانب سے حلقے میں ترقیاتی سکیمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 2سالوں میں جو تھگ ودوڑ ایم پی اے نصراللہ خان زیرے نے حلقے کے عوام کے مسائل کو حل کرنے کیلئے اقدامات کےئے ہیں وہ ناقابل بیان ہے جس سے عوام انتہائی خوش ہے تاریخ ہمیشہ زندہ رہتی ہے ماضی میں حلقے سے منتخب ہونیوالے حکمرانوں نے عوام کیلئے کچھ نہیں کیا جس کے باعث انہیں سخت شکست کا سامنا کرنا پڑ ا ۔

رکن صوبائی اسمبلی نصراللہ زیرے نے حلقے میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے ڈیم کے منصوبے ، تعلیم کو فروغ دینے کیلئے نئے سکولوں کی تعمیر ،سکولوں میں اضافی کمروں کی تعمیر ، بنیادی ہیلتھ مراکز تعمیر کےئے، سڑکوں گلیوں کی پختگی وتعمیر سے ہمارے عوام کے مسائل میں کافی حد تک کمی ہوگئی ہے ، مستحق طلباء وطالبات میں اسکالر شپ ، مریضوں میں میڈیکل فنڈ ز کی تقسیم، کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کیلئے کھیلوں کے سامان دےئے گئے ۔

ان تمام سکیمات کے لئے ماضی میں حکومتوں میں بھی فنڈز دےئے جاتے تھے جو کہ صرف کرپشن ، اقرباء پروری کے شکار ہوئے اور عوام ان سے مکمل محروم اور لاعلم تھی۔ اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی نصراللہ خان زیرے نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پشتونخوامیپ اور موجودہ صوبائی جمہوری حکومت ترقیاتی سکیمات اور عوام کے مجموعی سماجی مسائل کے حل کیلئے خصوصی توجہ دے رہی ہے اس وقت حلقے میں کروڑوں روپے کے سکیمات تکمیل کے آخری مراحل میں ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پشتونخوامیپ اور موجودہ صوبائی حکومت تمام حکومتی محکموں وشعبوں کو عوامی خدمت پر مامور کرنے بالخصوص تعلیم اور صحت کے محکموں کو فعال کرکے عوام کے مسائل کے حل کیلئے بھرپور انداز میں جدوجہد کررہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہمارے غیور عوام نے پشتونخوامیپ کو مینڈیٹ عوامی خدمت کے بدولت دیا ہے اور پشتونخوامیپ ہمیشہ سے عوامی خدمت کیلئے دن رات کوشاں ہے جس سے ہمارے عوام بخوبی آگاہ ہے ۔

انہوں نے کہا کہ واقعتاً ماضی میں عوامی مسائل کے حل کیلئے اقدامات نہیں کےئے گئے جس کے باعث موجودہ حکومت کو ایک تباہ حال حکومت ورثے میں ملی ۔ لیکن ہم نے دن رات ایک کرکے عوامی اداروں کی بحالی کیلئے اقدامات کےئے اور انہیں عوام کی خدمت پر مامور کیا ۔ ماضی کے نسبت آج کی صورتحال ہمارے عوام کے سامنے ہے موجودہ حکومت امن وامان کی مزید بہتری ، انسانی بنیادی زندگی کے ضروریات کی فراہمی کیلئے اقدامات کررہی ہے ۔اس موقع پر کونسلر نیاز بڑیچ ، عزیز اللہ ہمزولئی ،،طاہر شاہ ترکئی ، ملک جمیل خلجی ، حکیم خلجی ،حاجی عبدالوہاب بڑیچ ، کونسلر حمد اللہ بڑیچ ، کونسلر حاجی سلام بڑیچ ،عبدالعلی اچکزئی ، سید محمد ،حکیم غزنوی ،حاجی طور خان نے بھی اجتماعات سے خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :