سی ڈی اے کے40 ملازمین کا بذریعہ قرعہ اندازی حج کیلئے انتخاب

چیئرمین سی ڈی اے معروف افضل نے کمپیوٹر کا بٹن دبا کر قرعہ اندازی کی

جمعہ 17 اپریل 2015 22:10

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17اپریل۔2015ء ) چیئرمین سی ڈی اے معروف افضل نے جمعہ کے روز سی ڈی اے ہیڈ کوارٹرز میں ادارے کی جانب سے2خواتین ملازمین سمیت 40 ملازمین کو حج پر بھیجنے کے لیے کمپیوٹر کا بٹن دبا کر قرعہ انداری کی۔اس موقع پر سی ڈی اے بورڈ کے ممبران ، سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکریٹری چوہدری محمد یسٰین اور سی ڈی اے مزدور یونین(سی بی اے) کے عہدیداران بھی موجود تھے۔

اس موقع پر چیئرمین سی ڈی اے معروف افضل نے ان خوش نصیب ملازمین کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ ان کا یہ سفر مبارک کرے اور اپنی رحمتوں سے نوازے۔ انہوں نے کہا کہ آپ حجاز ِ مقدس میں جا کر جہاں اپنے لیے دعا کریں وہاں اپنے ادارے کی ترقی و خوشحالی کے لیے بھی دعا کریں تاکہ یہ ادارہ مزید ترقی کرے۔

(جاری ہے)

انہوں نے ان خوش نصیب عازمین حج سے ملک کی سلامتی اور ترقی کے لیے بھی دعا کرنے کی درخواست کی۔

قرعہ اندازی میں کامیاب ہونے والے ملازمین کم آمدنی والے ملازمین ہیں جن میں ہیلپرز ، آپریٹرز، بیلدار ، مالی، نائب قاصد، تحصیلدار، جونیئر اسسٹنٹ، الیکٹریشن، فراش، فورمین، سیکورٹی گارڈ، ورک سوپروائزر، LDC، فارسٹر، فائرمین، فارسٹ گارڈ، ڈرائیور، پروجیکشنسٹ، خاکروب، A.Cسوپروائزر، فائر کنٹرولر،پٹواری، سب انجینئراور دو خواتین ملازمین جن میں سی ڈی اے ماڈل سکول کی آیا اور سپورٹس اینڈ کلچر ڈائریکٹوریٹ کی سب اسسٹنٹ شامل ہیں۔

40 خوش نصیب راجہ محمد اخلاق، دیخ اکبر حسین، محمد عارف، استخار خان، محمد جمیل، محمد زبیر، محمد نواز، منظور خان، محمد الیاس ، فضل کریم شہزاد، محمد سفدر، راجہ توقیر حسین خان ، محمد اسلم، یار محمد، زلفقار علی، عرفان ارشد، عامر حسین، طاہر محمود، سید نجم الحسن، سلطان محمد، محمدجہانزیب، لال بادشاہ، محمد اسمائیل، روزی، گُل فراز، عابد علی شاہ، محمد نواز، محمد اظہار حق، محمد ساغر، اظہر محمود خان، محمد شفقت حسین، محمد نعیم قریشی، محمد تنویر، ناصر محمود، طارق نسیم، محمد انور، مجاہد حسین اور دو خواتین ملازمین اس سال فریضہ حج ادا کریں گے۔

متعلقہ عنوان :