صدرنیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان شمس الرحمن سواتی کا استعفیٰ منظور‘سیکرٹری جنرل رانا محمود علی خان مرکز ی صدرمنتخب

جمعہ 17 اپریل 2015 22:10

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17اپریل۔2015ء) صدرنیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان شمس الرحمن سواتی کا استعفٰی منظورہونے کے بعد سیکرٹری جنرل رانا محمود علی خان مرکز ی صدرمنتخب ہوگئے ہیں۔گذشتہ روزمجلس عاملہ کی ایک پروقارتقریب میں نومنتخب صدر نے اپنی ذمہ داریوں کا حلف اٹھا لیا ۔اس موقع پر اراکین عاملہ نے سبکدوش ہونے والے صدر شمس الرحمان سواتی کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ۔

اجلاس میں مرکزی ایسوسی ایٹس سیکرٹری ملک عبد العزیز ایڈیشنل سیکرٹری جنرل عبد القیوم اعوان ،صوبائی صدورذوالفقارسرمد ی سید حبیب اللہ شاہ نظام الدین شاہ اورڈائریکٹرسوشل میڈیا انعام الحق اعوان سمیت دیگررہنمابھی موجود تھے۔شمس الرحمن سواتی نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جماعت اسلامی پسے ہوئے مظلوم طبقات کی نمائندہ ملک گیر تنظیم ہے سینیٹرسراج الحق کی قیادت میں 6کروڑمزدورمملکت خداداد کو اسلامی پاکستان بنائیں گے۔

(جاری ہے)

سرمایہ داری نظام محنت کشوں کے حقوق کا قاتل نظام ہے ۔اس کے خاتمے تک محنت کشوں کے مسائل حل نہیں ہوں گے۔نومنتخب صدر رانا محمود علی خان نے کہا کہ شمس الرحمن سواتی نے اتفاق واتحاد کے ذریعے فیڈریشن کو مضبوط کیا ۔ہم ان کی پالیسیوں کو لے کرچلیں گے اورپورے ملک میں محنت کشوں کے مسائل کو حل کر نے کیلئے جدوجہد کو تیزکریں گے۔

متعلقہ عنوان :