چین صدر کی آمد بارے راولپنڈی میں ٹریفک سیکیورٹی کے سلسلے میں (کل)فل ڈریس ریہرسل کی جائے گی

ٹریفک سیکیورٹی فل ڈریس ریہرسل کے دوران راولپنڈ ی میں بعض مقامات پر مکمل ٹریفک بند کی جائے گی

جمعہ 17 اپریل 2015 22:08

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17اپریل۔2015ء) صدر عوامی جمہوریہ چین کی پاکستان آمد کے حوالے سے راولپنڈی میں ٹریفک سیکیورٹی کے سلسلے میں کل دن گیارہ بجے فل ڈریس ریہرسل کی جائے گی ٹریفک سیکیورٹی فل ڈریس ریہرسل کے دوران راولپنڈ ی میں بعض مقامات پر مکمل ٹریفک بند کی جائے گی جبکہ مختلف پوائنٹس سے ٹریفک کو متبادل راستوں پر ڈائیورٹ کیا جائے گا اس دوران تمام مقامات سے ٹریفک کو متبادل راستوں پر رواں دواں رکھا جائے گا تفصیلات کے مطابق آج دن گیارہ بجے فل ڈریس ریہرسل کے دوران جن جگہوں سے ٹریفک کو مکمل بند کیا جائے گا ان میں فیض آباد سے جانب اسلام آباد، چوہان چوک سے جانب ایئر پورٹ، ایف ڈبلیو او چوک سے جانب ایئر پورٹ اور چوہان چوک، فوجی ٹاور سے ایف ڈبلیو چوک، گنگال ایسٹ اور فضائیہ کالونی سے جانب اسلام آباد ایکسپریس وے، کھنہ پل سے جانب چھتری چوک،کے آر ایل چوک سے جانب ایکسپریس وے، کری روڈ،شاہین ٹاؤن، فاروق اعظم روڈ اور ڈھوک کالا خان سے جانب کھنہ ایکسپریس وے کی طرف ٹریفک کو نہیں جانے دیا جائے گا یہاں سے ٹریفک کو متبادل راستوں پر ڈائیورٹ کیا جائے گا اسی طرح ہیوی ٹریفک اور بند گاڑیوں اور کالے شیشوں والی گاڑیوں کو روات ٹی چوک، سترہ میل ٹول پلازہ، آغاز فلائی اوورمہر آباد، چونگی نمبر26 ، گولڑہ موڑ، ڈبل موٹروے ٹرن، لوئر ٹوپہ ٹرن، ڈنہ موڑ، ناکہ سواں، DHA راؤنڈ اباؤٹ ، مورگاہ چوک اور کچہری چو ک سے آگے راولپنڈی کی طرف نہیں آنے دیا جائے گا یہاں سے ان گاڑیوں کو ڈائیورٹ کیا جائے گا اسی طرح علی چوک سے جانب فوجی ٹاور، راول روڈ ٹرن سے جانب علی چوک، چھتری چوک سے جانب ایکسپریس وے، جہاز گراؤنڈ سے جانب کھنہ پل، ڈبل روڈ ٹرن سے جانب فیض آباد، 9thایونیو سے جانب ڈبل روڈ، ہارون چوک ڈائیورشن جانب کری روڈ اور چونگی نمبر8 سے جانب کھنہ ایکسپریس وے ڈائیورشن ہو گی اس کے علاوہ موٹروے پولیس کے ہمراہ واہ گارڈن، مارگلہ پکٹ، آڑی سیداں، ٹال پلازہ مندرہ، مسہ کسوال اور کلر سیداں چوک پنڈوری سے ہیوی ٹریفک کومکمل طورپر روکا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :