راولپنڈی پولیس کی شیشہ سنٹروں کیخلاف بڑے پیمانے پر کارروائی ‘12 ملزمان گرفتار ‘مقدمات درج

جمعہ 17 اپریل 2015 22:08

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17اپریل۔2015ء) سٹی پولیس آفیسر کی ہدایات پر راولپنڈی پولیس نے شیشہ سنٹروں کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کرتے ہوئے12 ملزمان کو گرفتار کر لیا،جن کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے۔

(جاری ہے)

واقعات کے مطابق تھانہ صد ربیرونی اور تھانہ روات پولیس نے شیشہ سنٹروں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 12 ملزمان نجیب خان، راجہ شاداب، محسن علی ، عبداللہ، حسن خٹک، احمد جواد، کامران علی، ساگر بھٹی،حسنین عالم ، منصب عالم ،منور احمد اور عثمان کو قابو کر کے ان کے قبضہ سے 09عدد حقے، 08ڈبے کوئلہ اور 19ڈبے فلیوربرآمد کر کے مقدمات درج کرلیے۔

متعلقہ عنوان :