محتسب پنجاب جاوید محمود نے مری میں کثیر لاگت سے تعمیر کی جانے والی سڑکوں کی تباہ حالی کا نوٹس لے لیا

سیکرٹری مواصلات و تعمیرات اورڈی سی او راولپنڈی سے 15 روز میں رپورٹ طلب

جمعہ 17 اپریل 2015 22:04

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17اپریل۔2015ء ) محتسب پنجاب جاوید محمود نے مری میں کثیر لاگت سے تعمیر کی جانے والی سڑکوں کی تباہ حالی کا نوٹس لے لیا ‘سیکرٹری مواصلات و تعمیرات اورڈی سی او راولپنڈی کو ہدایت کی ہے کہ وہ 15یوم کے اندر اس ضمن میں رپورٹ پیش کریں ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مری میں پونے دو ارب روپے کی کثیر لاگت سے 3سال قبل سڑکیں تعمیر کی گئی تھیں جو حالیہ بارشوں کے بعد کھنڈرات کا منظر پیش کررہی ہیں ۔

محتسب پنجاب نے میڈیا رپورٹس پر نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی ہے جن کے مطابق 2012میں محکمہ ہائی وے نے 17کروڑ 46لاکھ 63ہزارروپے سے لارنس کالج بانسرہ گلی بائی پاس تعمیر کی جو ٹوٹ پھوٹ کر ختم ہو چکی ہے اورٹریفک کیلئے بند ہے ۔2009میں راولپنڈی کشمیر روڈ سمیت مختلف سڑکوں کی تعمیر مرمت اور کارپٹنگ پونے دوارب روپے کی لاکت سے مکمل کی گئی تھی جو اب کھنڈرات میں تبدیل ہو چکی ہیں ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق راولپنڈی مری کشمیر روڈتا بانسرہ گلی روڈ، برائیڈل روڈ، جھیگاگلی تالو ئر ٹوپہ ، بانسرہ گلی تاجھیگا گلی روڈاورشہر کی دیگر سڑکوں پر 20کروڑ روپے کے فنڈز لگائے گئے تھے اورتمام سڑکیں غیر معیاری تعمیر کی وجہ سے جلد ہی خستہ حالی کا شکار ہوچکی ہیں اوران میں گڑھے پڑ گئے ہیں جبکہ محکمہ ہائی وے نے وقتی طور پرمٹی ڈال کران گڑھوں کو بھر دیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :