بلدیاتی الیکشن کے انعقاد اور جوڈیشل کمیشن کے قیام کا کریڈٹ تحریک انصاف کو جاتا ہے جس کی جدوجہد کے نتیجے میں یہ ممکن ہوا ہے‘ عوام (ن)لیگ اور پی پی پی کو بار بار آزما چکے ‘بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف کلین سویپ کرے گی

تحریک انصاف کے امیدوار برائے چکلالہ کنٹونمنٹ بورڈ حلقہ 9 چوہدری عمران علی بابر کا بیان

جمعہ 17 اپریل 2015 22:04

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17اپریل۔2015ء ) پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار برائے چکلالہ کنٹونمنٹ بورڈ حلقہ 9 چوہدری عمران علی بابر نے بلدیاتی الیکشن میں کلین سویپ کرنے کادعویٰ کرتے ہوئے کہاکہ بلدیاتی الیکشن کے انعقاد اور جوڈیشل کمیشن کے قیام کا کریڈٹ تحریک انصاف کو جاتا ہے جس کی جدوجہد کے نتیجے میں یہ ممکن ہوا ہے، عوام مسلم لیگ ن اور پی پی پی کو بار بار آزما چکے ہیں اور یہ دونوں جماعتیں عوام کی توقعات پر پورا اترنے میں ناکام ہو چکی ہیں، بلدیاتی الیکشن جیتنے کے بعد آنے والے عام انتخابات میں بھی تحریک انصاف ہی واحد اکثریتی جماعت بن کر ابھرے گی ۔