حکومت پاکستان سفارتی محاز پر بھارت کی اس دہشت گردی کو بے نقاب کرے‘ کشمیریوں پر بھارتی تشدد بد ترین ریاستی دہشت گردی ہے‘ مسئلہ کشمیر پر خاموشی اختیار کرنا بہت بڑی غلطی ہو گی‘کشمیری آزادی کیلئے جب بھی آواز بلند کرتے ہیں تو بھارت پرتشدد کے ذریعے انکی آواز کو دبانے کی کوشش کرتا ہے

جماعة الدعوة کے سربراہ پروفیسر حافظ محمد سعیدکی میڈیا سے گفتگو

جمعہ 17 اپریل 2015 22:02

حکومت پاکستان سفارتی محاز پر بھارت کی اس دہشت گردی کو بے نقاب کرے‘ ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17اپریل۔2015ء) جماعة الدعوة کے سربراہ پروفیسر حافظ محمد سعید نے سرینگر میں بھارتی فوج کی جانب سے کشمیریوں پر اندھا دھند گولیاں برسانے پر کہا ہے کہ کشمیریوں پر بھارتی تشدد بد ترین ریاستی دہشت گردی ہے‘حکومت پاکستان سفارتی محاز پر بھارت کی اس دہشت گردی کو بے نقاب کرے‘ مسئلہ کشمیر پر خاموشی اختیار کرنا بہت بڑی غلطی ہو گی‘کشمیری آزادی کے لئے جب بھی آواز بلند کرتے ہیں تو انڈیا تشدد کے ذریعے انکی آواز کو دبانے کی کوشش کرتا ہے۔

جمعہ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ محمد سعید نے کہا کہ سرینگر میں بھارتی فوج کے بہیمانہ تشدد سے14کشمیری زخمی ہوئے اور وہ پاکستان کے حق میں نعرے لگاتے ہوئے آزادی کا مطالبہ کر رہے تھے جو انکا حق ہے مگر افسوس کی بات ہے کہ پاکستان کی حکومت خاموش ہے۔

(جاری ہے)

سرینگر میں پاکستان زندہ باد کے نعرے لگیں اورپاکستان خاموش رہے۔ بھارت کے ساتھ دوستی کی وجہ سے پاکستان دباؤ کے اندر ہے یہ بڑا تکلیف دہ مرحلہ ہے۔

کشمیری حق رکھتے ہیں کہ پاکستان ان کے شانہ بشانہ کھڑا ہو۔عالمی فورم پر مسئلہ اٹھا کر پوری دنیا کو کشمیریوں کی آواز سنائی جائے۔انہوں نے کہا کہ مجھے دکھ ہے کہ کشمیر میں بہت کچھ ہو رہا ہے لیکن پاکستان میں کشمیر کی آزادی کے لئے کچھ نہیں ہو رہا۔کشمیری مسلمانوں پر بھارتی مظالم عالمی دنیا کو نظر کیوں نہیں آتے؟مسلمان جہاں بھی ہیں ان کی آزادی کو دبایا گیا ہے اور اس پر عالمی ضمیر مردہ ہو چکا ہے۔

اسلام دشمنوں کی دشمنی انتہا کو پہنچ چکی ہے،یہودی،صلیبی لابیاں متحریک ہیں اور ہندو ان کے ساتھ ملے ہوئے ہیں۔حقیقت میں یہ اسلام و کفر کی جنگ جاری ہے ان حالات میں کشمیری بھائی آزادی کے بنیادی حقوق سے محروم نظر آرہے ہیں ۔میں چاہتا ہوں کہ پاکستان اپنی ذمہ داریاں ادا کرتے ہوئے عالمی سطح پر یا کم از کم عالم اسلام کی سطح پر اس مسئلہ کو اٹھائے اور مسلمانوں کو بتایا جائے کہ کشمیریوں کے ساتھ کیا ہو رہا ہے۔

وہ آزادی کی بات کرتے ہیں ۔پاکستان کے ساتھ شامل ہونے کی بات کرتے ہیں تو ا ن پر گولیاں برسائی جاتی ہیں،شیلنگ کی جاتی ہے۔کشمیریوں کو گرفتار اور ان پر بغاوت کے مقدمے بنائے جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے لوگوں کو کھڑے ہو کر حکومت پر دباؤ ڈالنا چاہئے اور کشمیری مسلمانوں کو یہ پیغام دینا چاہئے کہ ہم تمہارے ساتھ ہیں ۔جہاں تمہارا خون گرے گا وہاں ہمارا بھی خون گرے گا۔

انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے شروع سے ہی کشمیر کے مسئلہ پر پر تشدد رویہ اختیار کیا اور کشمیر کی تحریک آزادی کو کچلنے کا پروگرام بنایا۔اب آزادی کی تحریک منظم ہو رہی ہے اور لوگ قربانیاں دینے کے لیے تیار ہیں۔مجھے یقین ہے کہ جتنا تشدد بڑھے گا تحریک آزادی اتنی ہی تیز ہو گی اور بالآخر انڈیا کو آزادی دینا پڑے گی اور کشمیری آزادی حاصل کر کے رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان کو فوری اقدام کرتے ہوئے اس مسئلے کو اٹھانا چاہئے۔جماعة الدعوة پورے ملک میں کشمیریوں کی آواز کو پھیلائے گی۔پاکستان کے نعرے بلند کرتے کشمیریوں پر بھارتی تشدد پر رسمی احتجاج کرنا مناسب نہیں،سخت نوٹس لیا جائے۔