Live Updates

کراچی میں ہماری انتخابی مہم اچھی چل رہی ہے، جماعت اسلامی اپنا امیدوار ہمارے حق میں دستبردار کرے

کراچی میں تحریک انصاف کو کوئی خوف نہیں تحریک انصاف کی سیکرٹری اطلاعات شیریں مزاری کی کور کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو

جمعہ 17 اپریل 2015 22:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17اپریل۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کی سیکرٹری اطلاعات شیریں مزاری نے کہا ہے کہ کراچی میں ہماری انتخابی مہم اچھی چل رہی ہے، جماعت اسلامی سے اپیل کریں گے اپنا امیدوار ہمارے حق میں بٹا دے، کراچی میں تحریک انصاف کو کوئی خوف نہیں۔

(جاری ہے)

وہ جمعہ کو کور کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ کور کمیٹی اجلاس میں بہت سے ایشوز پر بات کی گئی۔ کراچی میں تحریک انصاف کو کوئی خوف نہیں، ہماری مہم وہاں پر اچھی چل رہی ہے، ہم جماعت اسلامی سے اپیل کریں گے کہ وہ اپنا امیدوار ہمارے حق میں دستبردار کرائے، امید ہے کہ جماعت اسلامی اپنا امیدوار بٹھائے گی

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات