مچھروں کی یلغار سے عوام کی راتوں کی نیندیں حرام ہو چکی ہیں، کئی سالوں سے مچھر مار اسپرے نہیں کیا گیا ،انصاف اسٹوڈنٹ فیڈریشن نصیرآباد

جمعہ 17 اپریل 2015 21:57

نصیرآباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17اپریل۔2015ء)مچھروں کی یلغار سے عوام کی راتوں کی نیدیں حرام ہو چکی ہے کئی سالوں سے مچھر مار اسپرے نہیں کیا گیا ہے جس سے مچھروں کی تعداد میں روز اضافہ ہو رہا ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار کرتے ہوئے انصاف اسٹوڈنٹ فیڈریشن نصیرآباد کے صدر غازی کا پیچوہا ،نائب صدر ریاض سیال ،جوائینٹ سیکر ٹری سرفراز سیال،جنرل سیکرٹری اکبر شیرازی نے صحافیوں سے بات چیت کر تے ہوئے کہا کہ محکمہ صحت عوام پر اپنی نظر کرم فرماکر شہر میں مچھر مار اسپرے کر وائیں تاکہ عوام میں مچھروں کے کاٹنے سے کئی موزی امراض جنم لے چلے ہے جس سے عوام کا جینا حرام ہو چکا ہیں محکمہ صحت جلد سے جلد شہر میں مچھر مار اسپرے کرا کے عوام کو سہولت دیں تاکہ مچھروں کے کاٹنے سے جو موزی امراض جنم لے رہے ہے انکو روکا جا سکے۔