بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے کاروبارمکمل طورپرٹھپ ہوکر رہ گیاہے ،میر محمد اسماعیل مینگل

جمعہ 17 اپریل 2015 21:57

نصیرآباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17اپریل۔2015ء) بلوچستان نیشنل پارٹی ضلع نصیرآباد کے ڈپٹی آرگنائزر میر محمد اسماعیل مینگل نے اپنے بیان میں کہا کہ جیسے ہی گرمی کی شدت میں اضافہ ہو رہا ہے وہی بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کاتماشہ قابل تعریف ہے بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے کاروبار مکمل طور پر ٹھپ ہو چکے ہے کاروباری افرادوں کے گھروں کے چھولے ٹھنڈے پڑ گئے ہے حکومت نے بڑے بڑے دعوے تو کئے گئے ان میں سے ایک وعدا بھی وفا نہ ہو سکا عوام کے جذباتوں سے کھیلا جا رہے نصیرآباد کی مثال چراغ تلے اندھرے کا ہے چند قدموں پہ اوچ پاور پلانٹ ون اور ٹو ہے لیکن نصیرآباد کو اس سے کوئی فائدہ مل نہیں رہا ہے وزیراعظم پاکستان میاں نواز شریف اوچ ٹو کے افتتادح کے موقع پر ہمارے وزیر اعلیٰ صاحب نے وزیر اعظم سے پرزور اپیل کی کہ نصیرآباد ڈویژن کو اوچ پاور سے بجلی دیا جائے بڑے افسوس کی بات ہے کہ ہمیں اپنے حقوق کے لئے ہاتھ پھلانا پڑ رہا ہے لیکن تب بھی کوئی عملی کام نہ ہو سکا ہے عوام بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور حکومت کی نااہلی سے بے بیزار ہوچکا ہے حکومت عوام کو ریلف دینے میں ناکام ہو چکا ہے بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے عوام کا جینا محال ہو چکا ہے

متعلقہ عنوان :