قلعہ سیف اللہ میں پا نچ بچوں کی امو ات کے با رے میں شفاف انکوائری کمیٹی قائم کر دی ،صوبائی وزیر صحت

ویکسین زائد المعیا دتھیں نہ بچوں کی اموات ویکسین کی ردعمل سے ہوئی ہے ، میر رحمت صالح بلو چ

جمعہ 17 اپریل 2015 21:50

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17اپریل۔2015ء ) صوبائی وزیر صحت میر رحمت صالح بلو چ نے کہا ہے کہ قلعہ سیف اللہ میں پا نچ بچوں کی امو ات کے با رے میں شفاف انکوائری کمیٹی قائم کر دی ویکسین نہ تو زائد المعیا د تھے۔

(جاری ہے)

اور نہ بچوں کی اموات ویکسین کی ردعمل سے ہوئی ہے صحت مند بلو چستان کی بارے میں کچھ سیا سی عنا صر پر وپیگنڈے کر رہی ہے تا ہم خسرہ جیسے مہلک بیما ری کی خاتمے کیلئے مہم کو جاری رکھتے ہوئے بلوچستان بھر سے 35لاکھ بچوں کو ویکسین لگائینگے یہ با ت انہوں نے جمعہ کی رات کو کوئٹہ پریس کلب میں سیکر ٹری صحت ڈاکٹر نو رالحق بلو چ کے ہمراہ پریس کانفر نس سے خطاب کرتے ہوئے کہی اس مو قع پر ڈی جی صحت ڈبلیو ڈبلیو کی نمائندے ڈاکٹر افتاب کا کڑ ،ڈاکٹر سیف اللہ،اور دیگر بھی مو جو د تھے صوبائی وزریر صحت نے کہا ہے کہ قلعہ سیف اللہ میں گزشتہ روز5بچوں کی مو ت اور2بچے متاثر ہوئے جو زیر علا ج ہے ہم متا ثرہ خاندان سے دلی ہمد ردی کا اظہا ر کرتے ہیں اور اس غم میں بر ابر کے شریک ہے انہوں نے کہا ہے کہ جس طر ح خسرہ مہم کے دوران بچوں کی اموات ہوئی اور میڈیا نے ائی لائٹ کیا ہم واضح کرنا چاہتے ہیں کہ افتتاحی رپورٹ کے مطابق بچوں کی اموات ویکسین سے نہیں بلکہ گسٹروسے ہوئی لیکن اس سلسلے میں ہم یہ بھی واضح کر نا چاہتے ہے کہ واقع کی انتہائی سنجید گی کے ساتھ صاف وشفاف طریقے سے انکوائری کر کے جو بھی ملو ث پایا گیا ان کے خلاف ضر ور کاروائی کرینگے انہوں نے کہاہے کہ مو جو دہ حکومت نے صحت مند بلو چستان اور ترقیا تی حوالے سے جو اقدامات کئے ا س کی اچھی نتائج ارہے ہیں لیکن بعض سیا سی عنا صر کو یہ ہضم نہیں ہو رہی ہے اور وہ پر وپیگنڈے کر رہے ہیں انہوں نے کہا ہے کہ اس مہلک بیما ری کے خلاف ہم نے جو مہم شروع کیا اب تک 12لاکھ بچوں کو ویکسین لگائے جا چکے ہیں تا ہم 35لاکھ بچوں کو ویکسین لگائینگے انہوں نے کہا ہے کہ ہماری بھر پو رکو شش ہے کہ بلو چستان کو ایک صحت مند صوبہ بناکر دم لینگے اس مو قع سیکر ٹری صحت ڈاکٹر نو رالحق بلو چ نے کہا ہے کہ بچوں کی اموات کا واقعہ انتہائی دردنا ک ہے لیکن اس واقعہ کی جا ننے کیلئے ہم بھر پو رکو شش کرینگے خداناخواستہ اس واقع کی وجہ سے پورا مہم متا ثر نہ ہو جائے انہوں نے کہا ہے کہ اس سلسلے میں جو انکوائری کمیٹی بنائی کمیٹی کو غیر جانبدار کرنے کیلئے ڈی جی ہلتھ کے بجائے ایڈیشنل سیکر ٹری سربراء ہونگے جبکہ کو شش کرینگے کہ دو اور ڈاکٹر کو بھی شامل کرینگے انہوں نے کہا ہے کہ مو جو دہ حکومت نے خسرے کیلئے جو مہم شروع کیا ہے وہ کامیا بی کے ساتھ جا ری ہے اور ہر جگہ بچوں کی لائن لگی ہوئی ہے میڈیا اس سلسلے میں ہمارے ساتھ ہیں اس موقع پر صوبائی وزیر صحت میر رحمت صالح بلوچ نے اپنے بچوں سمیت ان بچوں کو بھی صحافیوں کے سامنے پیش کیا جن کو چند روز قبل ویکسئن پلائی گئی تھی اور وہ بچے سب کے سب صحت مند تھے ۔

متعلقہ عنوان :