کراچی، ووٹ قومی امانت ہے اور عوام سوچ سمجھ کر اس کا استعمال کرے ، رکن اسمبلی ثمر علی خان

جمعہ 17 اپریل 2015 21:47

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17اپریل۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کراچی ریجن کے سینئر نائب صدر و رکن سندھ اسمبلی ثمر علی خان نے کہا ہے کہ ووٹ قومی امانت ہے اور عوام سوچ سمجھ کر اس کا استعمال کرے ، حقیقی تبدیلی اور عوامی خدمت کے لئے 25اپریل کو کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن کے تمام وارڈز میں تحریک انصاف کے نامزد امیدواروں کے انتخابی نشان بلے پر مہر لگا کر عوامی خدمت کی بنیاد رکھیں ۔

(جاری ہے)

یہ باتیں انہوں نے دہلی کالونی بزٹہ لین اور گزری میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہی ثمر علی خان نے مزید کہا کہ اپوزیشن میں ہوتے ہوئے بھی ہم نے اپنی مدد آپ کے تحت اپنے حلقے پی ایس 113میں جتنا ترقیاتی کام کیا ہے وہ سب کے سامنے ہے اور مزید مسائل کو حل کرنے کے لئے تحریک انصاف کے بلدیاتی نمائندوں کو بھاری اکثریت سے کامیاب کروائیں تاکہ باقی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جا سکے۔ ثمر علی خان نے مزید کہا کہ میرے انتخابی حلقے کے عوام 25اپریل کو بلے کے نشان پر مہر لگا کر تحریک انصاف کے نمائندوں کو کامیاب کرائیں گے اور انشاء اللہ انصاف پسندوں کی کامیابی سے حقیقی تبدیلی کا آغاز ہوگا۔

متعلقہ عنوان :