سندھ حکومت نے ایس ایچ او پریڈی کے قتل ،ڈاکٹر ڈیبرہ لوبو پر حملہ کرنیوالے ملزمان کی نشاندہی پر 20، 20 لاکھ روپے انعام کا اعلان کردیا

جمعہ 17 اپریل 2015 21:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17اپریل۔2015ء) سندھ حکومت نے ایس ایچ او پریڈی کے قتل اور ڈاکٹر ڈیبرہ لوبو پر حملہ کرنے والے ملزمان کی نشاندہی پر 20، 20 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا ہے جبکہ پولیس نے مقتول ایس ایچ او پریڈی اعجاز خواجہ پر حملے کے مقام سے ملنے والے خول کی ابتدائی فارنزک رپورٹ تیار کرلی ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق ایس ایچ او پریڈی اعجاز علی خواجہ اور فرقہ وارانہ بنیادوں پر ہونے والی 7 وارداتوں میں ایک ہی گروہ ملوث ہے۔ اعجاز خواجہ پر حملے میں استعمال ہتھیار سے ماضی میں ایک ڈاکٹر بھی قتل ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :