جھنگی سیداں موٹروے فلائی اوور سے ریڑھی بان بچے کی لاش برآمد

جمعہ 17 اپریل 2015 21:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17اپریل۔2015ء) جھنگی سیداں موٹروے فلائی اوور سے لاش برآمد،بچہ پھیری لگا کر اپنے گھر کاخرچہ پورا کرتا تھا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جھنگی سیداں اڈے پر منڈی بہاؤالدین کا رہائشی پھیری لگا کر گھر کا خرچہ چلانے والا تیرہ سالہ نوعمر محمد الیاس کو تشدد کر کے قتل کر دیا گیا، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں گلہ ، آنکھ اور سر پر کاری ضرب لگنے سے موت واقع ہوئی۔ مقتول محمد الیاس کی لاش موٹروے فلائی اوور اور جھنگی سیداں چوک سے ملی تھی ،والد محمد اسلم اڈرے پر ہاکری کرتا ہے ، ترنول پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کرلیا۔

متعلقہ عنوان :