Live Updates

سال2015الیکشن نہیں عمران خان کے ہرجانے کاسال ثابت ہوگا،اسماعیل راہو

جمعہ 17 اپریل 2015 21:25

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17اپریل۔2015ء) مسلم لیگ ن سندھ کے صدراسماعیل راہو،جنرل سیکریٹری سینٹرنہال ہاشمی،سینئرنائب صدرشاہ محمد شاہ،انفارمیشن سیکریٹری میراسلم ابڑواوردیگرپارٹی رہنماوٴں نے کہاہے کہ عمران خان جوڈیشل کمیشن میں دھاندلی ثابت کردیں پھرضمنی الیکشن کاشوق پورا کریں ،تحریک انصاف دوسال میں دھاندلی کے ثبوت نہ دے سکی و ہ ٹریبونل کو45روزمیں کہاں سے لاکردے گی ،میراسلم ابڑونے کہاکہ حکومت اپنی مدت پوری کرے گی ،2015الیکشن نہیں عمران خان کے ہرجانے کاسال ثابت ہوگااورنوازشریف حکومت کی کارکردگی کاسال ثابت ہوگا،پارٹی ہنماوٴں نے کہاکہ دھاندلی سے متعلق جوڈیشل کمیشن میں خودسپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس کوفریق بنایاگیاہے اوردیگربڑی بڑی مچھلیاں بھی ٹرائل کے دوران دھاندلی کے ثبوتوں کے ساتھ نہیں بلکہ اپنے دفاع کیلئے عدالت میں پیش ہوں گی ،میراسلم ابڑونے کہاکہ عمران خان ثبوت پیش نہ کرنے کے حوالے سے بڑاہرجانہ بھرنے کوتیاررہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :