کراچی، دعوت اسلامی کے زیراہتمام20اپریل سے ملک بھر میں مدنی تربیتی کورسز کا آغاز

فرض علوم، نماز، درست تلفظ کے ساتھ قرآن کی تلاوت اور سنتیں سکھائی جائیں گی، کھانے اور رہائش کا بھی اہتمام ہو گا

جمعہ 17 اپریل 2015 21:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17اپریل۔2015ء) دعوت اسلامی کے زیراہتمام ملک بھر میں20اپریل بروز پیر 15مقامات پر مدنی تربیتی کورس(رہائشی) کا آغاز ہو رہا ہے جس میں عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ باب المدینہ کراچی، فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور،فیضان مدینہ مدنی سہرا ، فیروزپور روڈکاہنہ ایکسچینج لاہور،فیضا ن مدینہ ٓافندی ٹاؤن زم زم نگر حیدر آباد، الفتح مسجد شاہی بازار ٹھٹھہ، فیضان مدینہ فاروق آباد بہاولنگر، فیضان مدینہ علی ٹاؤن گلزار طیبہ سرگودھا ، جی ٹی روڈ گوجر خان، فیضان مدینہ G-11اسلام آباد، فیضان مدینہ انصاری چوک ملتان، فیضان مدینہ ضیاء کوٹ سیالکوٹ، فیضان مدینہ شیخوپورہ مین بس اسٹاپ موڑ گجرات، فیضان مدینہ مدینہ ٹاؤن سردار آباد فیصل آباد، فیضان مدینہ ڈیرہ اسماعیل خان شامل ہیں۔

(جاری ہے)

مدنی تربیتی کورس میں فرض علوم، نماز،درست تلفظ کے ساتھ قرآن پاک کی تلاوت اور دیگر سنتیں سکھائی جائیں گی۔ ان کورسز کے خواہش مند حاجی جنید عطاری سے 0300-2282126پر رابطہ کر سکتے ہیں۔ طلباء کورہائش اور کھانا بھی مہیا کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :