کسانوں کو زیادہ سے زیادہ مراعات و سہولیات دے کر زراعت کو فروغ دیا جاسکتا ہے،شاہ فرمان
حکومت صوبے کی لاکھوں ایکڑ بنجر اراضی کو قابل کاشت بنانے کیلئے کسانوں کی ہر ممکن مدد کریگی،وزیرپبلک ہیلتھ خیبرپختونخوا کاکنونشن سے خطاب
جمعہ 17 اپریل 2015 21:18
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17اپریل۔2015ء) خیبر پختونخوا کے صوبائی وزیر برائے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ شاہ فرمان نے کہا ہے کہ زراعت ہمارے لئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے اور تحریک انصاف کی حکومت صوبے کی لاکھوں ایکڑ بنجر اراضی کو قابل کاشت بنانے کے لئے کسانوں کی ہر ممکن مدد کرے گی تاکہ صوبے کوزرعی اجناس کی پیداوار اور خوراک کے معاملے میں خود کفیل بنایاجاسکے۔
ان خیالات کا اظہارانہوں نے پاکستان اکیڈیمی برائے دیہی ترقی (پارڈ) پشاور میں تین روزہ چھٹے قومی کسان کنونشن کی آخری نشست سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے چاروں صوبوں کے علاوہ آزاد کشمیر اور صوبہ گلگت بلتستان سے آئے ہوئے کسانوں ،زرعی ماہرین اور زراعت کے مختلف شعبوں کے ماہرین و حکام بالا کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کسانو ں کو یقین دلایا کہ خیبر پختونخواکی حکومت صوبے کے علاوہ ملک بھر کے کسانوں کو درپیش مشکلات و مسائل کے حل کے لئے ہر ممکن اقدامات کرے گی اور قومی کسان کنونشن کی تیار کردہ سفارشات کی روشنی میں تمام صوبوں کے وزرائے زراعت سے روابط کر کے عملی اقدامات اٹھائے گی تاکہ کسانوں کو زیادہ سے زیادہ مراعات و سہولیات دے کر زراعت کو فروغ دیا جاسکے ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عالمی عدالت کو امریکی اور اسرائیلی حکام کی دھمکیاں پریشان کن، ماہرین
-
امریکہ: غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والے طلباء سے ناروا سلوک پر تشویش
-
ترسیلات زر کے حجم میں 28 فیصد اضافہ ہو گیا
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
عالمی مسائل سے نمٹنے میں کثیر فریقی کوششیں تیزکرنے کی ضرروت: گوتیرش
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
ٴمعاشی استحکام کے باوجود پاکستانی معیشت کو بڑے خطرات کا سامنا ہے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.