کے ایم سی پرنٹنگ پریس کے ملازمین کا اعزازیئے کی عدم ادائیگی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

اضافی ڈیوٹیاں انجام دینے اور بجٹ چھانچے سے انکار،اعزازیئے کی ادائیگی تک جدوجہد اور احتجاج جاری رکھنے کا اعلان

جمعہ 17 اپریل 2015 21:18

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17اپریل۔2015ء) کے ایم سی پرنٹنگ پریس کے عملے نے گذشتہ سال کا بجٹ رات دن پرنٹنگ پریس میں رہ کر اوراضافی ڈیوٹیاں انجام دینے کے باوجود اعزایئے کی عد م ادائیگی کے خلاف جمعہ لو پرنٹنگ پریس میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور مطالبات کے حق میں زبردست نعرے بازی کی گئی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سجن یونین (سی بی اے) کے ایم سی کے مرکز ی صدر سید ذوالفقارشاہ نے کہا ہے کہ 2000-01سے پرنٹنگ پریس سمیت کے ایم سی کے مختلف محکموں کا اوورٹائم بند کرکے ڈیلی الاؤنس اور اعزازیئے کی متبادل کے طور پر منظوری دیدی ۔

جوکہ باقاعدگی سے ایمرجنسی ڈیوٹیاں اور چھٹی والے ایام میں کام کرنے والے عملے کو دیا جاتاہے ۔لیکن مالی سال 2014-15کا بجٹ چھانچے کے لیے 10روز رات دن پریس میں رہ کر کام کرنے کے باوجود تاحال پریس کے عملے کو اعزازیئے ادانہیں کیا گیا ۔

(جاری ہے)

جس پر آج احتجاج شروع کیا جارہا ہے اور یہ سلسلہ اعزازیئے کی ادائیگی تک جاری رہیگا اور آئندہ مالی سال کا بجٹ پرنٹنگ پریس کا عملہ نہ چھاپے گا اور چھاپنے دیں گئے ۔عدالتی کاروائی کرنے تک سے گریز نہیں کرینگے اس موقع پر پریس ورکرز کمیٹی کے چیئرمین ارشاد غوری نے پریس کے عملے کے مطالبات پیش کیے اور جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ۔بعد ازاں مظاہرین پر امن طور پر منتشر ہوگئے ۔

متعلقہ عنوان :