کراچی، انسداد دہشت گردی عدالت نے دوران ڈکیتی شہر ی کو قتل کرنے والے دومجرموں کے بلیک وارنٹ جاری کردیئے

جمعہ 17 اپریل 2015 21:16

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17اپریل۔2015ء) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے دوران ڈکیتی شہر ی کو قتل کرنے والے دومجرموں کے بلیک وارنٹ جاری کردیئے۔جمعہ کو انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج سلیم رضا بلوچ نے سزائے ،موت پانے والے مجرموں معین الدین اور اعظم کے بلیک وارنٹ 23 اپریل کے لیے جاری کرتے ہوئے جیل سپریٹنڈنٹ سینٹرل کو حکم دیا ہئے کہ مجرموں کو 23ااپریل کی صبح تمام قانونی تقاضے پورے ہونے کے بعد مجسٹریٹ کی نگرانی اور ڈاکٹر کی موجودگی میں تختہ دار پر لٹکا دیا جائے۔

(جاری ہے)

دونوں مجرموں نے 1999 میں تھانہ مومن آباد کی حدود میں گھر میں ڈکیتی مزاحمت پر سلطان نامی شہری کو قتل کیا تھا جس پر جرم ثابت ہومنے کے بعد عدالت نے دونوں کو سزائے موات سنائی تھی مجرموں نے سزا کے بعد ہائی کورٹ،سپریم کورٹ اور صدر مملکت سے سزا معاف کرنے کی ا پیل کی تھی جسے مسترد کردیا گیا اپیلیں مسترد ہونے کے بعد جیل انتظامیہ نے دونوں کے ڈیتھ وارنٹ جاری کرنے کا مراسلہ لکھا تھا جس کے بعد دونون کو تیئس اپریل کو سزائے موت پر عمل کے لیے ڈیتھ وارنٹ جاری کیئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :