Live Updates

عمران خان نے کنٹینرپرچڑھ کر کئی بار پارلیمنٹ کو گالی دی ،واپسی غیرآئینی ہے،مولانا فضل الرحمان

پارلیمنٹ میں رکنیت سے مستعفی ہونیوالے افراد بیٹھے ہیں پہلے ان کیخلاف کارروائی کی جائے اس کے بعد دھاندلی بارے سوچیں شمالی وزیرستان کوکلیئرقراردینے کی باتوں میں حقیقت نہیں، شمالی وزیرستان کے 10لاکھ افراد خیموں میں مہاجرین کی زندگی گزاررہے ہیں،سربراہ جے یو آئی کی پریس کانفرنس

جمعہ 17 اپریل 2015 21:14

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17اپریل۔2015ء) جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ عمران خان نے کنٹینرپرچڑھ کر کئی بار پارلیمنٹ کو گالی دی ہے انکی پارلیمنٹ میں واپسی غیرآئینی ہے۔پارلیمنٹ میں رکنیت سے مستعفی ہونیوالے افراد بیٹھے ہیں ،جوڈیشل کمیشن پہلے ان کے خلاف کارروائی کرے اس کے بعد دھاندلی کے بارے میں سوچیں۔

ان خیالات کااظہارانہوں نے شمالی وزیرستان کے اتمانزئی قبائل کے جرگے کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ شمالی وزیرستان کوکلیئرقراردینے کی باتوں میں کوئی حقیقت نہیں اس وقت شمالی وزیرستان کے دس لاکھ افراد خیموں میں مہاجرین کی زندگی گزاررہے ہیں اور انہیں شدیدمشکلات کاسامناہے آیء ڈی پیز کے مسائل کے حوالے سے متعددبار وعدے کئے تاہم ان وعدوں کو عملی جامہ نہیں پہنایاجاسکاشمالی وزیرستان سمیت فاٹاکے تمام قبائل محب وطن ہیں اورانہیں پاکستان سے وفاداری کی سزادی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

حکومت آٹھ دس خاندانوں کو کیمروں کے سامنے لاکر انہیں رخصت کرکے عوام کو گمراہ کررہی ہے جب کہ حقیقت میں وزیرستان کاکوئی علاقہ کلیئرنہیں آئی ڈی پیز کے مسائل اور ان کی واپسی کے حوالے سے آئندہ دوہفتوں میں قبائلی بڑے جرگے کو بلائینگے جس میں خیبرپختونخوا کے پختون لیڈرشپ آفتاب شیرپاؤ،اسفندیارولی خان اورسراج الحق سمیت دیگرشامل ہونگے اوران سے مشاورت کے بعد فیصلہ کرینگے انہوں نے کہاکہ قبائلی جرگے کاوزیراعظم کے ساتھ اجلاس منعقد کرایاتھا جس میں وزیراعظم نے وعدہ کیاتھاکہ وہ عسکری قیادت سے متاثرین کی واپسی پر مشاورت کرینگے تاہم اس میں کوئی پیشرفت نہیں ہوئی ۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ قبائلیوں کو پاکستان سے وفاداری کی سزا دی جا رہی ہے، قبائل ملک کے سرحدوں کے بغیرتنخواہ کے محافظ ہیں، ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے دعوہ کیا ہے کہ وزیرستان کو کلیر کر دیا گیا ہے لیکن کلیر ہونے کے باوجود اب تک متاثرین کیمپوں میں رہنے پر مجبور ہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات