پنجاب کے مختلف مقامات پرگزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 630ٹریفک حادثات میں534شدید زخمی ہوگئے

جمعہ 17 اپریل 2015 21:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17اپریل۔2015ء ) پنجاب کے مختلف مقامات پرگزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 630ٹریفک حادثات میں534شدید زخمی ہوگئے جن کو فوری طور پر نزدیکی ہسپتال میں پہنچایا گیاجبکہ266افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پرموقع پر ریسکیو 1122نے ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔ریسکیو 1122کے پراونشل مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں273ڈرائیورز ،17م عمرڈرائیور،430مسافراور110پیدل چلنے والے متاثر ہوئے ۔

(جاری ہے)

اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ128ٹریفک حادثات کی کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت145ایمرجنسیمتاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد61حادثات میں72متاثرین کے ساتھ دوسرے جبکہ ملتان میں52حادثات میں65متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات میں کل813متاثر ہونے والوں میں سے630مرد اور183خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں120افر اد کی اوسط عمر18سال سے کم اور536فراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان اور157زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زیادہ تھی۔ان ٹریفک حادثات کے بیش تر واقعات میں زیادہ تر513موٹر سائیکلز71آٹو رکشے62موٹر کاریں52مسافربس24ٹرک، اور80دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں

متعلقہ عنوان :