سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ڈائریکٹر کی ہدایات پرشہرکے مختلف علاقوں میں غیرقانونی تعمیرات کے خلاف کاروائی

جمعہ 17 اپریل 2015 21:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17اپریل۔2015ء) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ڈائریکٹرجنرل منظورقادر کی ہدایات پر ڈیمالیشن اسکواڈ نے شہرکے مختلف علاقوں میں غیرقانونی تعمیرات کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے انہیں منہدم وسربمہرکردیاہے ۔تفصیلات کے مطابق ڈیمالیشن ٹیم نے جمشید ٹاؤن کے علاقے پی ای سی ایچ ایس میں پلاٹ نمبر 62-Rبلاک 6کے گراؤنڈفلور پرپارٹیشن دیواروں کومنہدم اورپلاٹ نمبر 54.Hبلاک2 پر پارٹیشن دیواروں اور آرسی سی بنیادوں کومسمارکرتے ہوئے پلاٹ نمبر137بلاک 2،پلاٹ نمبر39/1/Cبلاک 6،پلاٹ نمبر40-Lبلاک 6اورپلاٹ نمبر39-Yبلاک 6سمیت تمام تعمیرات کوسربمہرکردیا جبکہ جمشید کوارٹرزمیں پلاٹ نمبر263 & 264کے گراؤنڈفلور پر پارٹیشن دیواروں اورآہنی گیٹ ،پلاٹ نمبر293 جمشیدکوارٹرزاورڈی ایم سی ایچ ایس میں پلاٹ نمبر 7/45بلاک 3پر غیرقانونی دکانوں کی آرسی سی تعمیرات کومنہدم کردیاجبکہ کے اے ای سی ایچ ایس میں پلاٹ نمبر2بلاک6پر غیرقانونی تہہ خانے کوسربمہرکردیاگیا ۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں گلشن اقبال ٹاؤن میں اسکیم 24میں پلاٹ نمبرA-441بلاک 1 پر تیسری منزل ،پلاٹ نمبرB-24بلاک 2پر دوسری منزل کی پارٹیشن دیواروں اورآرسی سی چھتوں ،پلاٹ نمبر B-49بلاک 6پر دوسری منزل کی دیواروں اورآرسی سی کالمز،پلاٹ نمبر G.P.Cبلاک 1پر کالمز،پلاٹ نمبر E-108بلاک 7 اورپلاٹ نمبرA-1/132بلاک 13-D/2کی دوسری منزل پر دیواروں اورچھت کیلئے نصب شیٹرنگ کومنہدم کردیاجبکہ پلاٹ نمبرA-12 بلاک 11پلاٹ نمبرFL-6/13 بلاک 6اورپلاٹ نمبرA-110 بلاک5پر غیرقانونی تعمیرات کوسربمہرکردیاگیا۔

گلشن اقبال اسکیم 36میں پلاٹ نمبرB-389 بلاک 14پر گراؤنڈفلور،پلاٹ نمبرR-12 بلاک 15پر دوسری منزل کی آرسی سی چھتوں کومنہدم اور پلاٹ نمبرA-263 بلاک 3پر آرسی سی بنیادوں کومسمارکردیاجبکہ پلاٹ نمبر 514بلاک 7&8کاٹھیاواڑ سی اایچ ایس کی پریکاسٹ تیسری منزل کومنہدم کردیاگیا ۔ دریں اثناء کورنگی ٹاؤن میں پلاٹ نمبرD-24سیکٹر31-Dپی اینڈ ٹی سی ایچ ایس کے گراؤنڈفلور پر پارٹیشن دیواروں ،پلاٹ نمبر E-188سیکٹر31-Eپر گراؤنڈاورپہلی منزل کی پارٹیشن دیواروں کومنہدم کردیاجبکہ پلاٹ نمبر SC-87سیکٹر31-F،پلاٹ نمبر B-181سیکٹر35-A،پلاٹ نمبر C-64سیکٹر35-A،پلاٹ نمبر F-29سیکٹر31-Eاورپلاٹ نمبر L.S-144سیکٹر31-Eپر غیرقانونی تعمیرات کوسربمہرکردیاگیا۔

مذکورہ بالاانہدامی کاروائیاں متعلقہ ڈپٹی واسسٹنٹ بلڈنگ ڈائریکٹرزاورڈیمالیشن آفیسرز کی زیرنگرانی عمل میں لائی گئی جبکہ اس دوران امن وامان کی صورتحال کوقابومیں رکھنے کیلئے ان کے ہمراہ ایس بی سی اے پولیس فورس بھی وہاں موجود تھی۔

متعلقہ عنوان :