وارڈنزشہر بھر میں ڈیوٹی پر مامورٹریفک وارڈنز کو ٹھنڈے پانی کی فراہمی کیلئے 2موبائل کینٹین چلائیں‘

موسم کی تبدیلی کیساتھ ہی وارڈنز کیلئے پینے کے ٹھنڈے پانی اور چھتریوں کی فراہمی کیلئے اقدامات کےئے جا رہے ہیں‘سی ٹی او

جمعہ 17 اپریل 2015 21:09

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17اپریل۔2015ء ) چیف ٹریفک آفیسرلاہور طیب حفیظ چیمہ نے ایس پی ہیڈ کواٹرز اور آر آئی لائنز کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی نگرانی میں آئندہ ہفتے سے شہر بھر میں ڈیوٹی پر مامورٹریفک وارڈنز کو ٹھنڈے پانی کی فراہمی کیلئے 2موبائل کینٹین چلائیں ،انہوں نے وارڈنز کو ہدایت کی کہ وہ ٹھنڈے پانی کیلئے اپنی بوتلیں ساتھ رکھیں ،ٹریفک کی روانی اور اہلکاروں کی سہولیات کیلئے ہر ممکن وسائل بروئے کا رلائے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

طیب حفیظ چیمہ نے کہا ہے کہ موسم کی تبدیلی کے ساتھ ہی وارڈنز کیلئے پینے کے ٹھنڈے پانی اور چھتریوں کی فراہمی کیلئے اقدامات کےئے جا رہے ہیں۔انہوں نے ایس پی ہیڈ کواٹرز رانا شجاعت اور آر آئی لائنز کو حکم دیا ہے کہ ڈیوٹی پوائنٹس پر ہر وارڈن کو پینے کے پانی کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے 2موبائل کینٹین مامور کی جائیں ۔سی ٹی او نے کہا کہ سڑکوں پر ڈیوٹی کرنے والے اہلکاروں کیلئے چھتریوں کا بھی مناسب بندوبست کریں تاکہ گرمی میں وارڈنز اپنی ڈیوٹی احسن طریقے سے انجام دے سکیں۔انہوں نے وارڈنز کو ہدایت کی کہ وہ اپنی اپنی پانی کی بوتلیں اپنے ہمراہ رکھیں تاکہ تمام اہلکاروں کو بروقت پانی فراہم کیا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :