جیکب آباد ،بدامنی اورپولیس کی رشوت خوری کے خلاف شہریوں کا احتجاجی مظاہرہ

ڈی سی چوک پر دھرنا، نعرے

جمعہ 17 اپریل 2015 21:09

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17اپریل۔2015ء) جیکب آباد میں بدامنی اورپولیس کی رشوت خوری کے خلاف شہریوں کا احتجاجی مظاہرہ ڈی سی چوک پر دھرنا نعرے تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں بدامنی دن بہ دن ڈکیتی ،رہزنی ،چوری کی وارداتوں میں اضافے اور پولیس کی رشوت خوری کے خلاف جان محمد ٹالانی کالونی کے مکینوں نے میر گل محمد ٹالانی کی قیادت میں احتجاجی جلوس نکال کر پولیس کے خلاف سخت نعریبازی کی مظاہرین شہر کے مختلف راستوں سے ہوتے ہوئے ڈی سی چوک پہنچے اور دھرنا دے کر روڈ بلاک کر دیا جس کے باعث چاروں اطراف سے ٹریفک معطل ہوگئی اس موقع پر رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جیکب آباد پولیس شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے میں مکمل ناکام گئی ہے رہزنی کی وارداتیں روز کا معمول بن گئی ہیں انہوں نے کہا کہ پولیس رشوت خوری میں مصروف ہے اور ایس ایس پی ظفر ملک کچھ سننے اور کرنے کو تیارنہیں انہوں نے کہاکہ چند روز قبل بقا محمد ٹالانی کے گھر میں ڈکیتی کی واردات ہوئی پولیس متاثر کی مد دکرنے کے بجائے کیس داخل کرنے سے انکار کررہی ہے جو سراسر زیادتی ہے انہوں نے جیکب آباد میں بد امنی اور پولیس کی رشوت خوری کا آئی جی سندھ اورڈی آئی جی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے

متعلقہ عنوان :