جیکب آباد ،بجلی کی بلاجواز اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف پی پی شہید بھٹوکا احتجاجی مظاہرہ
جمعہ 17 اپریل 2015 21:09
جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17اپریل۔2015ء) جیکب آباد میں بجلی کی بلاجواز اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف پی پی شہید بھٹوکی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیاجس میں عوام نے بھرپور شرکت کی احتجاجی مظاہرین نے شدید نعرہ بازی کر کے ڈی سی چوک پر دھرنادیا جس سے ٹریفک معطل ہوگئی۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق پی پی شہید بھٹو کی جانب سے شہر میں مسلسل غیر اعلانیہ بلاجواز لوڈشیڈنگ کے خلاف ضلعی جنرل سیکریٹری حاجی احمد علی کھوسو،تعلقہ صدر عباس رند،غلام عباس سومرو،آصف رند ،انعام شاہ اور ممتاز مگسی کی قیادت میں ایک زبر دست احتجاجی مظاہرہ نکالا گیا جس میں کارکنان سمیت شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی مظاہرین نے شہر کے راستوں پر مارچ کیا اور سیپکو کے خلاف نعریبازی کرتے ہوئے ڈی سی چوک پہنچے اوردھرنا دے کر بیٹھ گئے جس کے باعث روڈ بلاک اور ٹریفک معطل ہوگئی اس موقع پر رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ واپڈا عملہ اپنی کرپشن اورنااہلی کوچھپانے کے لیے نجکاری کا بدلہ عوام سے لینے کے لیے شہرمیں 18سے 20گھنٹے بجلی بند کرکے شہریوں کو اذیت میں مبتلا کیا جارہا ہے ایسے ظلم اوربربریت کے خلاف پی پی شہید بھٹو مسلسل سراپا احتجاج ہے لیکن وفاقی اور صوبائی حکومت مکمل خاموش ہیں جس کے باعث واپڈا کی زیادتیاں روز بہ روز بڑھتی جارہی ہیں رہنماؤں نے کہاکہ واپڈا عملہ نجکاری کے خوف سے بڑی کرپشن کرکے پیسے جمع کرنے میں مصروف ہے جس کے نتیجے میں واپڈا کا معمولی ملازم بھی کروڑ پتی بن گیا ہے انہوں نے ایف آئی اے اور نیب سے کرپشن اورزیادتی کا نوٹس لے کر کاروائی کرنے کا مطالبہ کیاہے ۔
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.