کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی کی صدار ت میں منعقدہ اجلاس میں بابا بھٹ آئی لینڈ کے شہری مسائل کے حل کیلئے فیصلوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا

جمعہ 17 اپریل 2015 21:08

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17اپریل۔2015ء) کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی کی صدار ت میں منعقدہ ایک اجلاس میں بابا بھٹ آئی لینڈ کے شہر ی مسائل کے حل کیلئے کئے گئے فیصلوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ بابا بھٹ آئی لینڈ میں منعقدہ کھلی کچہری میں کئے گئے فیصلوں پر عملدرآمد کیا جا رہا ہے۔اجلا س میں ایڈ یشنل کمشنر ون جاویدصبغت اللہ مہر ،ایڈمنسٹریٹرمیو نسپل کا رپو ریشن ساؤتھ ،واٹر اینڈ سیو ریج بو رڈ ،ایس ایس پی ساؤ تھ ،ایجو کیشن ،کے الیکٹرک ،واٹر بو رڈ فلٹر پلا نٹ محکمہ صحت اورکراچی پو رٹ ٹرسٹ کے افسران اور اے سی ہا ربر نے شرکت کی۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ با با بھٹ آئی لینڈ میں قائم سر کاری اسکول میں دو ٹیچر زکی تعیناتی کر دی گئی ہے صفائی کے لئے ضروری عملہ بھی متعین کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اورروز مرہ کی صفائی کا عمل شر وع کر دیا گیاہے ،واٹراینڈ سیوریج بورڈنے بتایا کہ فیصلہ کے مطابق دو گھنٹے روزانہ کی بنیا د پر پینے کا پانی فراہم کیا جا رہا ہے۔جبکہ نا لوں کی صفائی کیلئے ٹینڈرز جاری کر دیئے گئے ہیں توقع ہے کہ رواں ماہ کے آخر سے نا لو ں کی صفائی کی مہم شروع کر دی جا ئیگی ،کے الیکٹرک نے بتا یا کہ با با بھٹ میں رہنے والے ان لوگوں لوڈشیڈنگ سے ریلیف فراہم کیا جا رہا ہے جو با قاعدگی سے بل ادا کر رہے ہیں ،اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ با بابھٹ میں قائم آر او پلا نٹ کی سپلائی ہو نے والے پانی کا لیبا ٹری ٹیسٹ کر وایا جا ئے گا جسکے لیئے تین رکنی کمیٹی قائم کر دی گئی ،کمیٹی ایک ہفتے میں اپنی رپورٹ سے کمشنرکراچی کو آگاہ کریگی ۔

متعلقہ عنوان :