سرگودھا، 3 روزہ جشن بہاراں کی افتتاحی تقریب

جمعہ 17 اپریل 2015 21:06

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17اپریل۔2015ء) 3 روزہ جشن بہاراں کی افتتاحی تقریب کے موقع پر بلدیہ سرگودھا کی جانب سے کئے جانیوالے ناقص انتظامات کے باعث مہمان اور شہریوں کو پانی کیلئے ترسنا پڑا‘ ٹی ایم اے سرگودھا کی جانب سے تین روزہ جشن بہاراں کا انعقاد کیا جارہا ہے افتتاحی تقریب میں صرف مہمانان خصوصی کے علاوہ دیگر وی آئی پی مہمانوں کی خاطر تواضع کی گئی جبکہ دیگر شہروں سے آئے ہوئے لوگ پانی کیلئے ترستے رہے متعدد افراد نے پانی نہ ملنے پر ٹی ایم اے کے عملہ کو آگاہ بھی کیا لیکن پانی نہ ہونے کے باعث انہیں پانی میسر نہ ہوسکا۔