میلے ٹھیلے کسی بھی معاشرے کی ثقافت کا آئینہ دار ہوتے ہیں، کمشنر سرگودھا ڈویژن

جمعہ 17 اپریل 2015 21:06

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17اپریل۔2015ء) میلے ٹھیلے کسی بھی معاشرے کی ثقافت کا آئینہ دار ہوتے ہیں موجودہ حالات میں پاکستانی قوم جس طرح دہشتگردوں کا مقابلہ کررہی ہے وہ قابل ستائش ہے دہشتگرد سن لیں قوم اب ایک لائحہ عمل پر کھڑی ہوگئی ہے کہ ملک سے آخری دہشتگرد کے خاتمے تک جنگ جاری رہے گی جشن بہاراں سرگودھا کی ثقافت کا آئینہ دار ہے ان خیالات کا اظہار کمشنر سرگودھا ڈویژن کیپٹن (ر) محمد آصف نے 3 روزہ جشن بہاراں کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈی سی او سرگودھا ثاقب منان‘ ایڈمنسٹریٹر بلدیہ سرگودھا فاروق رشید‘ اسسٹنٹ کمشنر عبداللہ خرم نیازی‘ رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی‘ رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر نادیہ عزیز‘ صدر سرگودھا پریس کلب نعیم اختر خان‘ جنرل سیکرٹری ملک محمد اصغر‘ گروپ لیڈر شاہین فاروقی‘ سینئر نائب صدر شہزاد شیرازی‘ انفارمیشن سیکرٹری محمد تہور بلال اصغر‘ میاں محسن ودیگر صحافیوں کی بڑی تعداد موجود تھی کمشنر سرگودھا کیپٹن (ر) محمد آصف نے کہا کہ گھوڑ سواری‘ نیزہ بازی اور دیگر روایتی کھیل سرگودھا کی ہمیشہ روایت رہے ہیں سرگودھا گھوڑ سواری اور نیزہ بازی میں اپنا ایک خاص مقام رکھتا ہے جشن بہاراں سرگودھا میں دور دراز سے بھی لوگوں سے بڑی تعداد کا اس میں شرکت کرنا اس بات کی دلیل ہے کہ میلے ٹھیلے سرگودھا کی تہذیب اور تمدن کی عکاسی کرتے ہیں اور مسلسل جشن بہاراں کے انعقاد سے فاصلوں کو مٹانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے قبل ازیں کمشنر سرگودھا کیپٹن (ر) محمد آصف نے تین روزہ جشن بہاراں سرگودھا کا افتتاح کیا بعد ازاں انہوں نے پہلے روز کے ہونیوالے مختلف مقابلہ جات جن میں جمناسٹک‘ گھوڑ سواری‘ نیزہ بازی‘ کرکٹ میچ کے علاوہ دیگر تقریبات میں بھی شرکت کی اس موقع پر ڈی پی او سرگودھا سجاد حسن خان منج کی جانب سے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے تھے میلہ منڈی گراؤنڈ کے تمام راستوں پر پولیس اہلکار‘ ٹریفک عملہ تعینات تھا جبکہ اضافی پولیس کے دستے بھی جشن بہاراں کی تقریب کے پہلے یوم سکیورٹی کے فرائض انجام دیتے رہے۔