صوبائی وزیر بلدیات کی ہدایت پر بلدیہ غربی میں ہلکی وبھاری مشینری کی درست حالت میں موجودگی کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ ورکشاپ میں موجود دیگر مشینری اور گاڑیوں کی مرمت کا کام برق رفتاری سے مکمل کیا جائے
ا یڈمنسٹریٹر بلدیہ غربی سجاد احمد میمن کی متعلقہ افسران کو ہدایت
جمعہ 17 اپریل 2015 21:06
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17اپریل۔2015ء)ایڈمنسٹریٹر بلدیہ غربی سجاد احمد میمن نے کہا ہے کہ صوبائی وزیر بلدیات کی ہدایت پر بلدیہ غربی میں جاری صاف ،سرسبز اور پر امن سندھ مہم کے دوران تمام دستیاب ہلکی وبھاری مشینری کی درست حالت میں موجودگی کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ ورکشاپ میں موجود دیگر مشینری اور گاڑیوں کی مرمت کا کام برق رفتاری سے مکمل کیا جائے ان خیالات کا ظہار انہوں نے بلدیاتی افسران کے ہمراہ سائٹ زون ورکشاپ میں گاڑیوں ومشینری کی مرمت کے کام کا معائینہ کرتے ہوئے کیا انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ عوامی سہولیات کی فراہمی کے عمل کو بروقت اور یقینی بنانے کیلئے گاڑیوں و مشینری کی مرمت کا کا م ہنگامی بنیادوں پر مکمل کیا جائے تمام محکمہ جات اپنی کارکردگی کو مذید بہتر بنائیں خصوصا ورکشاپ کے افسران اور ٹیکنیکل اسٹا ف گاڑیوں اور دیگر پرزہ جات کی مرمت کا کام بروقت کریں کچرہ گاڑیوں اور مشینری کی سروس اور گاڑیوں میں معیاری فیول اور پرزہ جات استعمال کریں انہوں نے ڈرائیور ز کو ہدایت کی کہ گاڑیوں کو احتیاط سے استعمال کریں اور ان گاڑیوں اور مشینری کو جن میں جدید خود کارنظام موجود ہے ان کو بتائے گئے طریقہ کار کے مطابق آپریٹ کریں اگر غیر زمہ داری کی شکایت موصول ہوئی تو سخت کاروائی کا سامنا کرنا ہوگا شعبہ سنیٹشن کے افسران سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بلدیہ غربی کی حدودمیں صفائی ستھرائی کی صورتحال کو اور بہتر بنانے کیلئے ذمہ داری سے اپنے فرائض انجام دیں ہر اس مقام جہاں کچرہ جمع ہو، نالہ سے کچرہ و ملبہ نکالا جا رہا ہو فوری تلف کرنے کیلئے اقدامات کےئے جائیں۔
مزید اہم خبریں
-
افغانستان میں جنگی جرائم کی تحقیقات، برطانوی وزیرکو سزا ملنے کا امکان
-
کیا ترکی شامی پناہ گزینوں کی غیر قانونی ملک بدری کررہا ہے؟
-
عدلیہ میں کسی قسم کی مداخلت برداشت نہیں ہوگی
-
عمران خان سمیت اڈیالہ جیل کے تمام قیدیوں سے ملاقاتوں پرپابندی ختم
-
رانا مشعود احمد خان اور ڈاکٹرمختار بھرت وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر مقرر
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کاایک روزہ دورہ پشاور،کمانڈنٹ ایف سی نے ائرپورٹ پراستقبال کیا
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور سے ملاقات
-
نادرا سے ڈیٹا چوری سکینڈل،8 افسران معطل ، درجن سے زائد کیخلاف کارروائی کا آغاز
-
پی ٹی آئی نے ججز کے خط کی تحقیقات کیلئے حکومت کے انکوائری کمیشن کو مسترد کردیا
-
الزامات عمومی نوعیت کے ہیں
-
تعلیمی اداروں میں موسم بہار کی تعطیلات کا اعلان
-
’چیف جسٹس آف پاکستان نے سخت موقف نہیں اپنایا، تو عدلیہ کی آزادی ایک خواب بن جائے گی‘
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.