خاتون نے کار ایکسیڈنٹ کا سارا الزام طوطے پر لگا دیا

muhammad ali محمد علی جمعہ 17 اپریل 2015 21:05

خاتون نے کار ایکسیڈنٹ کا سارا الزام طوطے پر لگا دیا
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 17 اپریل 2015 ء) امریکی ریاست پنسلوینیا کی سٹیٹ پولیس کے مطابق ایک خاتون نے گاڑی روڈ کی سائیڈ گرل میں ٹھونک کر سارا الزام طوطے پر لگادیا۔ خاتون کا کہنا تھا کہ اس کا پالتو طوطا کافی پی رہا تھا اور اسی کی وجہ سے عین ٹکر لگتے وقت اس کی توجہ بھٹک گئی۔

(جاری ہے)

یونین ٹاؤن کی پولیس کے بقول35 سالہ خاتون نے طوطے کو کافی میں چونچ مارتے دیکھا اور اسی لمحے اس کی گاڑی کا ایکسیڈنٹ ہو گیا۔خاتون کے مطابق طوطے کو کافی پینا پسند تھا۔ ایکسیڈنٹ کے بعد طوطے کو کافی کے کپ کے پاس ہی پایا گیا، نزدیک ہی اس کے کچھ پر بھی پڑے تھے تاہم ایکسیڈنٹ کے باعث عورت کا بازو ٹوٹ گیا اور چہرے پر زخم آئےاور پولیس کی جانب سے کافی کے شیدائی اس طوطے کو آرام سے گاڑی سے نکال لیا گیا۔