المحمدیہ اسٹوڈنٹس کراچی کے تحت 18 روزہ صفہ کیمپ کا آغاز 19 اپریل سے کراچی میں ہوگا

جمعہ 17 اپریل 2015 20:59

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17اپریل۔2015ء) المحمدیہ اسٹوڈنٹس کراچی کے تحت 18 روزہ صفہ کیمپ کا آغاز 19 اپریل سے کراچی میں ہوگا۔ جس کے لیے رجسٹریشن آج 18 اپریل کی شام تک مرکز تقویٰ گلشن اقبال میں جاری رہے گی۔ جبکہ 21 اور 60 روزہ تربیتی کلاسز میں شرکت کے لیے قافلے 5 مئی کو روانہ ہوں گے۔ جس کے لیے رجسٹریشن کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

امتحانات سے فارغ طلبہ کے لیے 18 روزہ صفہ کیمپ میں تقریری و تحریری صلاحتیں، ٹائم منیجمنٹ، ٹیم منیجمنٹ، سیلف ڈیفنس ٹیکنیکس، ریسکیو کورسز اور تزکیہ و تربیت پر خصوصی کلاسز ہوں گی۔

المحمدیہ اسٹوڈنٹس کراچی زون کے مسئول محمد صفی اللہ کا کہنا ہے کہ صفہ کیمپ کے انعقاد کا مقصد طلبہ کو تعلیم و تربیت کا بہتر ماحول فراہم کرنا ہے۔ موسم گرما کی تعطیلات کو کارآمد بنانے کے لیے صفہ کیمپ میں مختلف تربیتی کلاسز شامل کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت بھی ازحد ضروری ہے۔ طلبہ فارغ رہنے کے بجائے تربیتی کورسز میں شرکت کرکے ملک کے باوقار شہری بنیں۔

متعلقہ عنوان :