دکھی انسانیت کی خدمت میں ہیلپنگ ہینڈ کا الخدمت کے ساتھ تعاون خوش آئندہ ہے ،انجینئر عبدالعزیز

جمعہ 17 اپریل 2015 20:59

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17اپریل۔2015ء)گزشتہ دنوں الخدمت کراچی اور ہیلپنگ ہینڈ کے مابین ایمرجنسی ،ریلیف،صحت ،تعلیم و دیگر امور میں باہمی تعاون بڑھانے کے لئے مفاہمتی یاداشت پر دستخط کئے گئے ،مفاہمتی یاداشت کی تقریب کا انعقاد الخدمت کراچی کے مرکزی دفتر میں کیا گیا ،اس موقع پر الخدمت کراچی کے جنرل سیکر ٹری انجینئر عبدالعزیز ،ہیلپنگ ہینڈ پروگرام کے سربراہ ساجد اقبال ہیلپنگ ہینڈ کے ریجنل کو آرڈینیٹر ریاست ثاقب ،الخدمت کے قاسم رشید و دیگر موجود تھے ،تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے ساجد اقبال نے کہا کہ پاکستان کے حالات کو دیکھتے ہوئے تمام فلاحی اداروں کو مل کر کام کرنا چاہئے تاکہ پریشان حال انسانیت کی بہتر انداز میں خدمت ہو سکے ، انھوں نے کہا کہ ہم الخدمت کے ساتھ پہلے سے ہی اپنا کام جاری رکھے ہوئے ہیں اب مزید دیگر فلاحی سرگرمیوں میں مل کر کام کرے گے ، اس موقع پر انجینئر عبدالعزیز نے کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ دکھی انسانیت کا درد رکھے والے ادارے الخدمت کے ساتھ مل کر کام کرنے کہ خواہ ہیں ،ہیلپنگ ہینڈ کا الخدمت کے ساتھ مزید شعبہ میں تعاون خوش آئندہ ہیں ،انھوں نے کہاکہ ہم حکومت کا کام تو نہیں کر سکتے لیکن تما فلاحی ادارے مل کر کام کرے تو ہم بڑے پیمانے پر لوگوں کی بہت بہتر انداز میں خدمت کر سکتے ہیں ۔