گلستان جوہر میں مسلح موٹر سائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کر کے30سالہ شخص کو قتل کر دیا

جمعہ 17 اپریل 2015 20:56

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17اپریل۔2015ء) کراچی میں گلستان جوہر کے علاقے بھٹائی آباد میں نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کر کے30سالہ محمد داوٴد ولد محمد بخش کو زخمی کر دیا ہے جسے طبی امداد کے لیے اسپتال پہنچایا گیا جہاں محمد داوٴد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے،پولیس نے بتایا کہ مقتول کے جسم پر2گولیاں لگی ہیں اور مقتول بھٹائی آباد کا رہائشی اور محنت کش تھا،پولیس کو شبہ ہے کہ واقعہ ذاتی دشمنی ہے۔

(جاری ہے)

آگرہ تاج بہار کالونی میں نامعلوم تیز رفتاری گاڑی کی ٹکر سے راہ گیر25سالہ معاددادولد عبد الستار ہلاک ہو گیا جبکہ حادثے کا ذمہ دار ڈرائیور گاڑی سمیت با آسانی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

متعلقہ عنوان :