کراچی میں پولیس اور رینجرز نے دہشت گردوں،ٹارگٹ کلرز،ڈاکووٴں،گینگ وارملزمان سمیت دیگر جرائم پیشہ افراد کے خاتمے کیلئے کارروائیاں تیز کردیں

جمعہ 17 اپریل 2015 20:56

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17اپریل۔2015ء) کراچی آپریشن میں تیزی آنے کے بعد پولیس اور رینجرز نے دہشت گردوں،ٹارگٹ کلرز،ڈاکووٴں،گینگ وارملزمان سمیت دیگر جرائم پیشہ افراد کے خاتمے کیلئے کارروائیاں تیز کردی ہیں،جمعہ کی صبح بلدیہ ٹاوٴن اور بوٹ بیسن میں پولیس مقابلے کے دوران2ڈاکووٴں سمیت4ملز مان مارے کئے،پولیس نے ملزمان کے قبضے سے دستی بم، بھاری تعداد میں اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے، تفصیلات کے مطابق جمعہ کی صبح موچکو پولیس نے انٹیلی جنس کی خفیہ اطلاع پر بلدیہ ٹاوٴن میں ناردرن ابائی پاس ٹول پلازہ کے قریب ملزمان کی موجودگی پر چھاپہ مارا تو وہاں موجود ملزمان نے پولیس پر فائرنگ شروع کردی،پولیس کی جوابی فائرنگ میں2دہشت گردمارے گئے جبکہ ان کے2ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے،پولیس نے ملزمان کے قبضے سے دستی بم اور بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کر نے کا دعویٰ کیا ہے،پولیس نے لاشوں کو کاروائی کیلئے سول اسپتال پہنچایا،پولیس نے بتایا کہ ملزمان کی عمریں25سے20سال کے درمیان ہیں اور ان کی شناخت نہیں ہو سکی ہے،شکل و صورت سے بلوچ معلوم ہوتے ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس نے بتایا کہ مارے جانیوالے دہشت گردوں کا تعلق لیاری گینگ وار سے ہے جبکہ2ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔بوٹ بیسن کے علاقے ڈیفینس اوفتی ٹیرس کے قریب موٹر سائیکل سوار2ملزمان راہ گیروں سے لوٹ مار کر رہے تھے کہ موقع پر پولیس پہنچ گئی اور مقابلے کے دوران2ڈاکو مارے گئے جن کے قبضے سے2ٹی ٹی پستول نقدی اور مسروقہ موبائل فون اور دیگر سامان برآمد کر لئے گئے،پولیس نے بتایا کہ ملزمان کی عمر30سے25سال کے درمیان ہیں اور شکل و صورت سے سندھی معلوم ہوتے ہیں،پولیس واقعے کی مزید تفتیش کر رہی ہے،جبکہ دونوں کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے بعد شناخت کیلئے ایدھی سردخانے میں رکھوادی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :