پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان قریبی دوستانہ تعلقات ہیں ، آسٹریلوی ہائی کمشنرپیٹرہیورڈ

جمعہ 17 اپریل 2015 20:56

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17اپریل۔2015ء) آسٹریلیا کے ہائی کمشنرپیٹر ہیورڈنے کہا ہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان قریبی دوستانہ تعلقات میں جن میں مزید اضافہ ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار آسڑیلوی ہائی کمشنرپیٹر ہیورڈنے ایک ظہرانے میں کیا جو ان کے اعزاز میں سندھ کے وزیرِ زراعت جناب علی نواز خان مہر نے دیا تھا ۔

(جاری ہے)

ظہرانے میں وزیرِ زراعت کی کو آرڈینیٹر محترمہ انیلامحمد انصاری اور مس نیکول (فرسٹ سیکریٹری اکنامکس اینڈ ٹریڈ افیئرز)نے بھی شرکت کی۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ ان کی قیادت میں ایک وفد آئندہ چند روز میں آسٹریلیا کا دورہ کرے گا، جس سے زراعت کی معلومات کا تبادلہ ہوگا اور باہمی دلچسپی کے امور زیرِ غور آئیں گے ۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے روابط مزید مستحکم اور بار آور ہوں گے۔اس موقع پر مہمانوں کو سندھ کی روایتی اجرک اور ٹوپی پیش کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :