ایس ای سی پی نے بیرون ملک ریگولیٹری فیسوں کی کریڈٹ کارڈ کے ذریعے ادائیگی کا آغاز کر دیا

جمعہ 17 اپریل 2015 20:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17اپریل۔2015ء) سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے ای سروسز(e-Services)کو وسیع پیمانے پر متعارف کروانے کے لئے یہ فیصلہ کیا تھا کہ مختلف کمپنیاں ریگولیڑی فیس کریڈٹ کارڈ کے ذریعے ادا کر سکتی ہیں۔ اس فیصلے پر اس سال مارچ سے عمل درآمد شروع ہو گیا تھا۔

(جاری ہے)

کریڈٹ کارڈ کے ذریعے ریگولیٹری فیس ادا کرنے کی سہولت کا بیرونی ممالک میں خیر مقدم کیا گیا ہے اور اب بیلیز(Belize)، ہانگ کانگ ، نیدرلینڈ، سعودی عرب، سنگا پور، متحدہ عرب امارات، برطانیہ اور امریکہ میں کمپنیوں نے کریڈٹ کارڈز کے ذریعے ادائیگیاں کرنا شروع کر دی ہیں۔

اس سہولت کے اجراء کے بعد ایس ای سی پی ترقی یافتہ ممالک کی سطح پر آگیا ہے۔ علاوہ ازیں اس سہولت کے ذریعے اب کمپنیوں کی رجسٹریشن کا عمل بھی تیز ہو گیا ہے۔ امید کی جاتی ہے کہ کریڈٹ کارڈ کے ذریعے فیسیں داخل کرنے کے عمل سے زیادہ سے زیادہ کمپنیاں رجسٹر ہو نگی اور پاکستان میں سرمایہ کاری کی رفتار میں تیزی آئے گی۔آن لائن فیسوں سے متعلق گائیڈ لائن ایس ای سی پی کی ویب سائٹ: http://www.secp.gov.pk/Guides/2015/eServices%20Online%20Payment%20Guide.pdf پر مہیا کر دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :