جماعة الدعوة کا حریت رہنماؤں کی بلاجواز گرفتاریوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ،پر بھارتی پرچم نذر آتش

شرکاء کے کشمیریوں سے رشتہ کیا لاالہ الا اللہ ، تیرا نگر میرا نگر سری نگر سری نگر ، بھارت سے تجارت منظور نہیں ، بھارتی غنڈو شرم کرو جیسے نعرے

جمعہ 17 اپریل 2015 20:50

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17اپریل۔2015ء ) جماعة الدعوة کی جانب سے کشمیر کے حریت رہنماؤں کی بلاجواز گرفتاریوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ہو اجس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز جامع مسجد قباء آئی ایٹ کے باہر نماز جمعہ کے بعد کشمیر ی حریت رہنماؤں پر تشدد اور ان کی بلا جواز گرفتاریوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ہوا جس میں بچوں سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی شرکاء نے مختلف پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جس پر کشمیریوں سے رشتہ کیا لاالہ الا اللہ ، تیرا نگر میرا نگر سری نگر سری نگر ، بھارت سے تجارت منظور نہیں ، بھارتی غنڈوں شرم کرو جیسے نعرے درج تھے اس موقع پر بھارتی پرچم بھی نذر آتش کیا گیا احتجاجی مظاہرے سے جماعة الدعوة اسلام آباد کے امیر شفیق الرحمن ، ر ابطہ دینی مدارس وتنظیمات کے ناظم محمد راشد اور فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کے ناظم محمد حسنین نے خطاب کیا احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے شفیق الرحمن نے کہا کہ کشمیریوں نے سری نگر میں پاکستانی پرچم لہرا کر ثابت کر دیا کہ ان کی محبت کا مرکز پاکستان ہے نہتے کشمیریوں پر بدترین تشدد اور حریت رہنماؤں کی گرفتاریوں سے دنیا کی نام نہاد جمہوریت کا چہرہ بے نقاب ہو گیا انہوں نے کہا کہ یہ تحریک نئی نہیں ہے ، بھارتی مظالم کے باجودکشمیری آج بھی جرات سے کھڑے ہیں وہ ایک ہی بات کرتے ہیں کشمیر بنے گا پاکستان پہلے بھارتی میڈیا کے پراپیگنڈے کی وجہ سے مایوسی پھیلی ہوئی تھی لیکن آج پاکستان پھر سے کشمیری مظلوم مسلمانوں کے ساتھ کھڑا ہے ،انہوں نے کہا کہ لوگ سوال کرتے ہیں اقوام متحدہ ، یواین عالمی اداروں کی بے شمار قراردادیں جو کشمیر کو حق خو دارادیت دینے کی بات کرتے ہیں وہ کہاں ہیں انہوں نے کہا کہ 82سالہ بوڑھے بزرگ سید علی گیلانی نے چھ مہینے ہسپتال میں رہنے کے باجود25سے 30ہزار لوگوں کی ریلی نکالی ، نعرے لگائے ، پاکستانی پرچم لہرائے ، قربانیاں دینے کا عزم کرتے رہے لیکن ان سب کو گرفتار کر لیا گیا جس سے دنیا کی سب سے بڑی نام نہا دبھارتی جمہوریت کا چہرہ بے نقاب ہو گیا ، آج بھارتی مظالم کے خلاف ایک خاتون آسیہ اندرابی ڈٹ کربہادری سے کھڑی ہے ، اس کے مضبوط موقف نے دنیا کے ملکوں کو شرمندہ کر دیا اس نے کہاصرف جھنڈا لہرانے کی بات نہیں ہم کشمیر ی23مارچ اور 14اگست بھی مناتے ہیں جب تک کشمیر پاکستان میں شامل نہیں ہو جاتا ہماری جدوجہد جاری ہے گی شفیق الرحمن نے کہا کہ قائد اعظم جانتے تھے کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور پاکستان کی پیاس کشمیر کے آنے والے پانی سے بجھے گی کشمیر کے دریاؤں سے پاکستان کی دھرتی سیراب ہو گی کشمیری پاکستان کے ساتھ ملنا چاہتے ہیں آج وہ نعرے لگاتے ہیں کہ کشمیر بنے گا پاکستان انڈیا زیادہ دیر تک کشمیریوں کو غلام نہیں بنا سکتا محمد راشد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی میڈیا کے پراپیگنڈے کی وجہ سے انڈین حکومت نے بغلیں بجانا شروع کر دیں پاکستان کی کمزوری سے فائدہ اٹھایا ہماری اقتدار والوں سے التجا ہے کہ کشمیری مسلمانوں اور مجاہدین کے ساتھ کھڑے ہو جائے اور واضح اعلان کر دیں کہ کشمیر کی آزادی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

فلاح انسانیت کے ناظم محمد حسنین نے کہا کہ بھارت اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے لیکن کشمیری کل بھی پاکستان کے ساتھ تھے اور آج بھی ڈٹ کر کھڑے ہیں ان کی جدوجہد کو روکنے میں بھارتی فوج ناکام ہو چکی ہے عالمی برادری کو سمجھ جانا چاہیے کہ اب بندوق کی نوک پر آزادی کے متوالوں کو روکنا بھارت کے بس کی بات نہیں اس کی خیریت ہی اسی میں ہے کہ کشمیر کا آزاد کر دے ۔